بچے کی تعلیم کے لیے مناسب اسکول کا انتخاب

Posted on at


 

بچے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اسلیے والدین انکی ابتدائی تعلیم کے لیے بہت محتاط ہوتے ہیں کہ انکے بچے کو معیاری اور اچھی تعلیم دی جائے اسلیے ہر نئے سال کے آغاز پر والدین اپنے بچوں کا داخلہ بہترین اور اعلی اسکولز میں کروانے کے خواہشمند ہوتے ہیں کیونکہ انکی اچھی تعلیم ہی ان کو مستقبل میں کامیاب انسان بنا سکتی ہے تعلیم دراصل انسان کو شعور اور آگاہی فراہم کرتی ہے جس کی مدد سے انسان اپنی زندگی گزارنے کے اصول وضوابط طے کرتا ہے

والدین کی نظر میں اپنے بچوں کے لیے ایک اچھا سکول وہی ہوتا ہے جہاں بہترین  دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی سیکھائے جائیں جن کی مدد سے طالب علم اپنے آپ کو حسن اخلاق کے زیور سے آراستہ کرسکے موجودہ دور مین ہر چیز مین مقابلے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے وہی تعلیمی ادارے بھی اپنے معیار کو بڑھانے میں کوشاں ہیں تا کہ انکا شمار شہر کے بہترین اداروں میں ہو ایک طرف جہاں اسکولز کی تعداد مین روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف  تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا مشکل ہورہا ہے ایسی مین والدین جب اپنے بچے کا کسی اسکول مین داخلہ کروانے نکلتے ہیں تو انہین بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طویل مراحل طے کرکے انکے بچے کا اسکول میں داخلہ ہوتا  ہے

پاکستان کے بڑے شہروں میں خصوصا کراچی اور لاہور میں اچھے اعلی معیاری اسکول میں داخلے کے لیے والدین کو بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے کچھ عرصے قبل اسکول میں داخلے کا مرحلہ صرف فارمیلیٹی  ہوا کرتا تھا اور بآسانی ٹیسٹ کے بعد داخلہ ہوجایا کرتا تھا جبکہ آجکل داخلے کا مرحلہ طویل اور پیچیدہ ہوگیا ہے داخلے سے قبل اسکول انتظامیہ سے طویل انٹرویو کرتی ہے جس میں انکے بچے کے متعلق اور انکی مصروفیات کے متعلق لاکھوں سوالات ہوتے ہیں اور تب کہی جا کر داخلہ ملتا ہے۔

          



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160