کارٹون بچوں کو بہت ہی زیادہ پسند ہوتے ہیں ،بچے انہیں جب بھی دیکھتے ہیں ،تو کھو سے جاتے ہیں
بچے جب بھی کارٹون دیکھنے بیٹھ جائیں تو سمجھیں اس کے بعد ان کا دل اور کسی کام میں نہیں لگتا کیوں کہ بچے جب ایک کام پر لگ جاتے ہیں ،تو اسی کو پورا کرتے ہیں ،اور یہی حال ہے آج کل کے بچوں کا
آج کل کے بچے کارٹون دیکھنے کی وجہ سے نہ ہی گھر والوں کا کہنا مانتے ہیں ،،اور نہ ہی کھانا ٹھیک طرح سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت پر بھی بہت برا اثر پڑھتا ہے ،اور ان کی ذہنی حالت بھی خراب ہوتی رہتی ہے ،،اور ہر کسی کی بات انھیں بری لگتی ہے
اور اگر کوئی بچوں کے کارٹون ہٹا دے ،اور کوئی دوسرا پروگرام لگا دے تو بچے رونے چیخنے لگتے ہیں ،اور ضد اور چڑھ چڑھا پن ان میں آ جاتا ہے اور یہی آج کل کے بچے کر رہے ہیں ،پہلے جب کیبل عام نہیں ہوتے تھے تو اس وقت دن میں ایک بار ہی کارٹون لگا کرتے تھے ،اور ان کارٹون میں بہت ہی اچھے اچھے سبق ملتے تھے ،
آج کل بہت سے کارٹون ہیں لیکن ان میں سبق نہیں بلکہ بچوں کو خراب کرنے کا درس ملتا ہے ،جس کی وجہ سے بچا نہ ہی ٹھیک طرح سے پڑھ سکتا ہے اور نہ ہی کسی کی بات سنتا ہے ،میں کارٹون بنانے والوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کارٹون بنائیں لیکن ایسے ہوں جس سے کوئی نہ کوئی سبق ضرور ملے جس سے بچے کچھ حاصل کریں ،
اور کیبل والوں کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ان کارٹون چینل کو بند کریں ،کیوں کہ سارا دن کارٹون چلتے رہتے ہیں اور بچے دیکھتے رہتے ہیں کوئی ایسا چینل لگائیں جس پر دن میں صرف ایک ہی بار کارٹون لگیں وؤ بھی ایک آدھ گھنٹے کے لئے یا زیادہ سے زیادہ گھنٹے کے لئے اور ان چینل کو بھی بند کریں جو کہ معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں جن کو گھروں میں ساتھ بیٹھ کا دیکھا نہیں جا سکتا ،ایسے چینل کو بلکل ختم کر دیں ،،،،شکریہ