موسیٰ علیہ سلام ٢

Posted on at


 

ماں نے اس حکم کی تعمیل کی اور صندوق کو دریا کے کنارے بہا دیا ، البتہ اپنی بیٹی کو کہ دیا کہ وہ دریا کے کنارے صندوق کے ساتھ ساتھ چلتی جاۓ اور دیکھے کہ صندوق کہاں پہنچتا ہے . موسیٰ علیہ سلام کی بہن نے ایسا ہی کیا . وہ صندوق دریا میں بہتا ہوا بادشاہ کے محل کے پاس سے گزرا تو نوکروں نے اسے دیکھ کر نکال لیا اور ملکہ کے پاس جا کر پیش کر دیا

 

فرعون کی ملکہ بے اولاد تھی ، وہ اس پیارے اور معصوم بچے کو پا کر بہت خوش ہوئی . فرعون بچے کو دیکھ کر غصے میں آ گیا اور اس کے قتل کا حکم دیا . جس پر ملکہ نے کہا کہ

بادشاہ سلامت ! ایسا مت کیجئے . یہ بچہ الله نے ہماری طرف

بھیجا ہے . کیوں نہ ہم اسے بیٹا بنا کر رکھ لیں ، ھو سکتا ہے

کہ یہ ہمیں نفع پہنچاۓ

 

 

فرعون اپنے ناپاک ارادے سے باز آ گیا . اب بچے کو دودھ پلانے کا مسلہ در پیش تھا .

حضرت موسیٰ علیہ سلام کی بہن جو کہ صندوق کے کنارے چلی آ رہی تھی وہ بھی محل میں پہنچ گئی ، اس نے ملکہ سے عرض کیا کہ میں آپ کو ایک عورت کا پتہ بتا سکتی ھوں جو اس بچے کو دودھ پلانے پر رضامند ھو جاۓ گی . پھر اس لڑکی کے بتانے پر موسیٰ علیہ سلام کی ماں کو بلوایا گیا اور یہ خدمت ان کے سپرد کر دی گئی

              

ماں کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچی کیونکہ الله نے اپنی قدرت کاملہ سے اس بچے کو بچا لیا تھا جس نے بڑا ھو کر ایک جلیل القدر پیغمبر بننا تھا . چنانچہ موسیٰ علیہ سلام کی پرورش فرعون کے شاہی محل میں بڑے ناز و نعمت سے ہوئی اور وہ جوانی کی منزل کو پہنچ گئے

 

بلاگ کو شئیر کیجۓ گا

شکریہ الله حافظ

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160