دنیا کی سیر کریں اور پیسے بھی کمائیں

Posted on at


 


 


فضائی کرایوں میں دن بدن ہونے والے اضافے، ہوٹل میں قیام کے نرخ بڑھنے سے روایتی سفر تقریباً ناقابل استطاعت ہوتا جا رہا ہے لیکن یہاں پر ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہم آپ کو چند تجاویز دیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے سفر کو انتہائی سستا بنا سکتے ہیں۔


ٹور گائیڈ کے طور پر کام: اگر آپ لوگوں کے ساتھ ملنا جلنا پسند کرتے ہیں تو ٹور گائےڈ کے طور پر کام آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ اس صورت میں آپ دنیا بھر میں مختلف تاریخی اور مشہور مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں اور غیر ملکی ثقافتوں سے لطف انداز ہو سکتے اور اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ انفرادی طور پر بھی سیاحوں کی مدد کر سکتے ہیں اور کسی ٹور کمپنی کے ساتھ ملکر بھی کام کر سکتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں آپ کو سرمائے کی بچت ہوگی۔


 


 


انگریزی سکھانے: لاطینی امریکہ، مشرق وسطی اور ایشیا میں انگریز پڑھانا ایک بہترین روزگار ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک میں سفر کیلئے انگریزی سیکھےے بغیر اس کی ثقافت اور تعلیمی معلومات حاصل نہیں کی جا سکتیں۔


 


آپ انگریزی کے ایک استاد کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مختلف ممالک کا سفر کر سکتے ہیں اور اس سے نہ صرف آپ کے سفر کا شوق پورا ہوگا بلکہ آپ کو معقول آمدن بھی ہوگی۔


اشیاءکی تجارت: یہ ایک منافع بخش کاروبار بھی ہے اور اس کی مدد سے آپ مختلف ممالک میں سفر کرنے کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا، ملائیشیائ، میکسیکو، کریبین کے اوپر سے سفر کرتے ہوئے آپ پوری دنیا گھوم سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں آپ ایشیائی منڈیوں کی ایشیاءامریکہ اور امریکی منڈیوں کی اشیاءجرمنی میں فروخت کر سکتے ہیں جن میں ایک دوسرے ممالک میں بہت مانگ ہے۔


فارمنگ میں مدد: نامیاتی فارمنگ دنیا بھر میں ایک غیر روایتی کاروبار ہے۔ آپ رضا کار کے طور پر اپنی خدمات انہیں پیش کر کے مختصر یا طویل عرصہ تک فارمنگ کرنے والوں کے ہاں رہائش رکھ سکتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف آپ کو رہائش اور کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرتے ہیں بلکہ راستے دکھانے میں آپ کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ نامیاتی فارمنگ کو ایک پیشے کے طور پر نہیں لیا جا سکتا لیکن اس کی مدد سے آپ اپنے کافی پیسے بچا سکتے ہیں۔


فوٹو گرافی: سفر کی دوران اپنے آپ کو ایک فوٹو گرافر کے طور پر متعارف کروائیں اور ایک کیمرہ اپنے ہمراہ رکھیں۔ دوران سفر آپ مسافروں، سیاحوں، پریمی جوڑوں کی تصاویر کھینچ کر اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں جن سے آپ کے سفر کے اخراجات تو پورے ہوں گے ہی ساتھ ہی چند پیسے بھی بچ جائیں گے۔


دوران پروز خدمات: اپنے سفر کا شوق پورا کرنے کیلئے آپ (فلائٹ اٹنینڈنٹ) دوران پروز خدمات فراہم کرنے والے کی نوکری بھی کر سکتے ہیں۔ پیشہ ور فلائٹ اٹنینڈنٹ ایک سال کے دوران 25 ہزار سے 50 ہزار ڈالر تک کما سکتا ہے اتنی آمدن سے آپ نہ صرف اپنے اخراجات پورے کر سکتے ہیں بلکہ اپنی فیملی کو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔



بحری بیڑے پر کام: بحری بیڑے پر ملازم ہونے کے ناطے آپ کو نہ صرف اچھی تنخواہ ملے گی بلکہ دنیا بھر میں گھومنے کا موقع بھی ملے گا۔ عام طور پر بحری بیڑے پر کام کیلئے بہت اچھی تنخواہ تو نہیں ملتی لیکن آپ کے سفر کے تمام اخراجات کمپنی ہی ادا کرتی ہے۔


اس کے علاوہ فری لانس بلاگنگ بھی ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ آپ مختلف ممالک کے سفر کے بعد اپنے سفر نامے کو بلاگ کی شکل میں تحریر کر کے اوسطاً فی بلاک 90سے 200 ڈالر کما سکتے ہیں جبکہ معاشرے میں بلاگر کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے



About the author

Afzaal-Baig

36 years old
Male
Married
Love wife

Subscribe 0
160