پانی کی اہمیت اور نقصان

Posted on at


پانی ہماری زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ پانی ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر ایک انسان بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ پانی انسان کی بہت اہم ضرورت ہے۔ جس طرح اللہ تعالی نے ہمارے لئے بے شمار نعمتیں بنائی ہیں۔ ان نعمتوں میں ایک نعمت پانی بھی ہے۔ پانی ہمارے لئے اللہ تعالی کی دی گئی بہت بڑی نعمت ہے۔ اور یہ نعمت ہمارے لئے بہت  ضروری ہے۔ اللہ تعالی کی قد رت سے ہر جگہ پانی مجود ہے۔ کیونکہ یہ ہر جگہ انسان کی ضرورت ہے۔اس لئے اللہ تعالی نے جگہ جگہ اسے وافر مقدار میں دیا ہے۔ ہمیں پانی کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور اسے ضرورت کے وقت ہی استعمال کرنا چاہیے۔ پانی ہمیں مختلف مختلف جگہ سے حاصل ہوتا ہے۔


اللہ تعالی نے پانی کے دریا پانی کے سمندر پانی کی جھیل اور ندیاں اور نالے بنائے ہیں۔ تاکہ انسان اسے اپنے استمال میں لائے۔ پانی کے ہماری زندگی میں بے شمار فائدے ہیں۔ آج جوسائنس دانوں نے ہمیں بجلی مہیا کی ہے جس کے بغیر اب   ہمارا کوئی گزرا نہیں ہے۔ جسں سے اس دنیا کی تمام الیکڑیک مشینز چل رہی ہیں۔ جیسا کہ ہمارے گھر کا پنکھا، فریج ،کپڑے دھونے والی  مشین وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب کے سب بجلی سے چلتے ہیں۔


 ان چیزوں کوچلانے والی بجلی کس سے بنتی ہے۔ یہ بجلی پانی سے بنتی ہےاور اگر پانی نہیں تو بجلی نہیں۔آج کل کا دوربہت مشکلوں میں پھنسا ہوا ہے۔ جو پانی کسی دور میں وافر مقدار میں حاصل ہوتا تھا۔ آج اسں پانی کی قلت ہوگئ ہے۔ اوراس قلت کی وجہ صرف ہماری لاپرواہی ہے۔ اگر کل ہم نے پانی کی بچت کی ہوتی تو آج پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اورآج بھی پانی کی قدر  نہیں کی جاتی۔ اور اسے ضائع کرنے سے باز نہیں آتے۔ ہم لوگ اپنے گھروں میں ہی اتنا پانی ضائع کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ آج ہمیں پانی اپنے گھروں میں جمع کرنا پڑتا ہے۔ہمیں پانی کوضائع ہونے سے بچانا چاہیئے۔ اور ہمیں اپنے گھروں میں بھی پانی کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ اوراس کی قدرکرنی چاہیے۔ پانی ضائع کرنا سخت گناہ ہے۔ اور آخرت میں اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔



160