الله تعالی

Posted on at


تمام کائنات کا مالک صرف الله تعالی ہے

.دنیا کی ہر چیز زمین ،آسمان ، پھاڑ ،دریا سب الله نے تخلیق کیے .تمام  جن و انسان جانور اور پرندے سب الله کی پیدا کردہ مخلوق ہیں .الله اپنی ذات میں یکتا اور بے مثال ہے .اس کی ذات صفات میں کوئی شریک نہیں .الله ہی تمام مخلوق کو رزق دیتا ہے .صرف خدا سے ہی مدد مانگنی چائیے .کیونکہ ایک خدا کی ذات ہے دینے والی ہے .الله نے انسان کو لا تعداد نعمتوں سے نوازا ہے اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے

الله نے انسانوں کی ہدایت کے لیے کئی پیغمبر  بھیجے کتاب قران نازل فرمائی .الله نظر کسی کو نہیں آتا لکین اس کے موجود ہونے کی لا تعداد نشانیاں ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی الله علیہ و آ لہ و سلم سے پوچھا کہ ہم الله کو کیوں نہی دیکھ سکتے تو آپ نے فرمایا سورج کو دیکھو وہ بولا میں نہی دیکھ سکتا ..تو آپ نے فرمایا تم سورج کو نہی دیکھ سکتے تو سورج بننے والے کو کیسے دیکھ سکتے ہو

ہو خدا ہی سب کورزق دیتا ہے .پتھر میں کیڑے کو بھی رزق دیتا ہے .زمین ور آسمان میں جو بھی ہے سب الله جانتا ہے .الله نے زمین کے اندر انسانوں کے لیے خزانے چھپا کے رکھے ہوے ہیں .الله ہی پیدا کرتا ہے وہی مارتا ہے اور وہی دوبارہ زندہ کرے گا .ہر کم خدا کے حکم سے ہوتا ہے الله ٧٠ ماؤں سے زیادہ اپنی  مخلوق سے محبت  کرتا ہے .



About the author

160