دشوار ہے جینا.........

Posted on at


مدت ہوئی نکلے ہوئے خوابوں کے سفر میں

اب دیکھئے کب آتی ہوں میں لوٹ کے گھر میں

آنے کی مسرت ہے نہ جانے کا کوئی غم

مہمان کی طرح رہتی ہوں میں اپنے ہی گھر میں 

 

دنیا کی نظر میں وہ فقط اک رواں تھی

کچھ خواب بھی شامل تھے مگر دیدۂ تر میں

حیرت سے مجھے دیکھ رہے تھے میرے اپنے

جیسے چلی آئی تھی کسی اور کے گھر میں

 

کہتے تھے کہ سائے کی طرح ساتھ رہیں گے

افسوس وہی چھوڑ گئے مجھ کو سفر میں

اٹھتی ہی نہیں اس کی نظر اب سر محفل

وہ شخص کہ گر جاتا ہے جو اپنی نظر میں

 

اس شہر کو اب چھوڑ کے جانا ہی پڑے گا

دشوار ہے جینا بھی یہاں خوف و خطر میں

اب مجھے نہیں لگتا یہاں کوئی بھی اپنا

سب دیکھتے ہیں مجھے پرائی نظر میں

 

If you want to share my any previous blog click on this link: http://www.filmannex.com/user/aafia-hira/286253

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira 



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160