محمّد مصطفیٰ کے متعلق معلومات

Posted on at


 

مسجد اقصیٰ جاتے ہوۓ نبی پاک صل الله علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ علیہ سلام کو اپنی قبر پہ کھڑے ھو کر نماز پڑھتے دیکھا تھا

نبی کریم صل الله علیہ وسلم کے زمانے میں دو افراد ایسے تھے جنہوں نے جھوٹی نبوت کا دعوی کیا تھا

ایک مسیلمہ بن کذاب نے نبی ہونے کا دعوی کیا تھا  یمامہ میں بنی حنفیہ کے اندر

اور دوسرا شخص اسود بن کعب تھا  جس نے صنعا ، یمن میں نبی ہونے کہ دعوی کیا تھا

 نبی کریم صل الله علیہ وسلم جب آخری بار اپنے حجرہ مبارک سے باہر تشریف لائے تو وہ دن پیر کا تھا

اس دن آپ صل الله علیہ وسلم نے اپنے سر کو باندھا ھوا تھا

حضرت علی ، حضرت عبّاس ، حضرت فضل ، حضرت اسامہ اور حضرت شقران وہ خوش قسمت صحابہ

اکرام تھے جنہوں نے حضور پاک کو غسل دیا تھا

آپ صل الله علیہ وسلم کو کپڑوں سمیت غسل دیا گیا تھا

تھوڑے تھوڑے لوگ آپ صل الله علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے آتے تھے اور نماز پڑھ کر چلے جاتے تھے

 

پہلے مردوں نے ، پھر عورتوں نے آخر میں بچوں نے نماز جنازہ ادا کی

اس طرح کسی نے حضور صل الله علیہ وسلم کی نماز جنازہ کی امامت نہیں کی

علی ، فضل بن عبّاس ، قم بن عبّاس ، شقران اور اوس بن خولی یہ وہ صحابہ تھے جنہوں نے نبی پاک صل الله علیہ وسلم کو لحد مبارک میں اتارا

 

بلاگ رائیٹر

 نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160