ان چیزوں کو اپنے کھانوں میں ضرور استمعال کریں

Posted on at


آپ ہر روز اپنے کھانوں میں مصالے مرچ تو بہت شوق سے استمعال کرتے ہیں ،لیکن آپ نہیں جانتے کہ یہ آپ کی صحت کے لئے کتنے نقصان دے ہیں ،جو  چیزیں آپ کے کھانوں میں استمعال ہونی چاہیئے وؤ آپ نہیں استمعال کرتے ،ان چیزوں کے کیا نام ہیں اور ان کا کیا کیا فائدہ ہے یہ آپ آج نوٹ کر لیں اور انہیں اپنے  کھانوں میں ضرور استمعال کریں 


ان چیزوں میں کیا کیا شامل ہے یہ غور نے نوٹ کر لیں اور ان کے فائدے بھی جان لیں 


پیاز 


سب سے پہلے میں ذکر کروں گا پیاز کا کیوں کہ پیاز ہر ڈش میں ضرور استمعال کیا جاتا ہے ،بعض لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ پیاز کے بنا سالن ادھورا ،پیاز ایک ایسی چیز ہے جو کہ سلاد کے ساتھ ساتھ ہر کھانوں میں ضرور استمعال کرتے ہیں ،اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کا خون بہت گاڑہ ہے تو یہ اسے پتلا کرتا ہے اور آپ کے جسم کو موٹا نہیں ہونے دیتا ،اور آپ کو بلڈ پریشر سے بچاتا ہے اس لئے پیاز کا استمعال کھانوں میں تو ضرور کریں اس سے بھی زیادہ مفید یہ ہے کہ اسے سلاد کے طور پر استمعال کریں یعنی کچا کھائیں تا کہ آپ کے جسم میں جو فالتو چربی اور گاڑہ خون کو پتلا کر سکیں اور صحت مند رہ سکیں 



ٹماٹر 


دوسرے نمبر پر جو چیز ہے جو کہ آپ کے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرتا ہے اور آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہیں ،وؤ ہے ٹماٹر ،ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو کہ پیاز کی طرح ہر کھانوں میں استمعال کی جاتی ہے ٹماٹر کے یوں تو بہت سے فائدے میں لیکن جو میرے علم میں ہیں وؤ آپ کو ضرور بتاؤں گا ٹماٹر کا سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ یہ قبض ہونے سے بچاتا ہے اور گردے میں پتھری ہونے سے روکتا ہے ،ٹماٹر کو بھی پیاز کی طرح لوگ سلاد کے طور پر استمعال کرتے ہیں اور ان دونوں سبزیوں کو بھن بھائی کا نام بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کا ایک اور فائدہ بھی ہے جو کہ آپ کی جلد کے حوالے سے ہے ٹماٹر آپ کی جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کی جلد پر سرخ لالی بھی لاتا ہے اور یہ جلد کے لئے بھی بہت ہی زیادہ مفید ہے ،



ادرک 


تیسرے نمبر پر جو چیز ہے ،وؤ ہے ادرک ادرک بہت کم لوگ ہی اس کا استمعال اپنے کھانوں میں لاتے ہیں جب کہ ادرک کے بہت بڑے بڑے فائدے ہیں اور ادرک کو جب سوکھایا جاتا ہے تو اسے چائے کے ساتھ کھانسی کے لئے بھی لیا جاتا ہے ،اس کے بہت سے فائدے ہیں ،ادرک اپ کے جسم میں کوئی بھی زخم ہو اسے ٹھیک کرتی ہے ،یا آپ کا گلہ خراب ہو تو ادرک کی چائے آپ کے گلے کو فوری ٹھیک کرتی ہے ،ادرک کی چائے موٹاپے کے لئے بھی بہت مفید ہے اور اس کا استمعال انڈیا کے لوگ بہت زیادہ کرتے ہیں ،اور یہ موٹاپے کے لئے بھی بہت ہی ضروری ہے جو انسان موٹا ہو وؤ روزانہ ادرک کی چائے پئے اس سے بہت کم عرصہ میں موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے اور ادرک ہاضمے کے لئے بھی بہت ضروری ہے آپ جب بھی موٹے گوشت کا سالن بنائیں اس میں ادرک کا استمعال ضرور کریں ،کیوں کہ اس سے گوشت جلدی ہضم ہو جاتا ہے اور آپ کے مائدہ بھی خراب ہونے سے بچ جاتا ہے 



لہسن 


آخر میں ،میں بتانا چاہوں گا لہسن کے بارے میں لہسن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کا آپ کے کھانوں میں استمعال آپ کو دل کا مریض بننے سے بچا سکتا ہے ،یہ آپ کے جسم کے فالتو چربی کو زائل کرتا ہے ،اور آپ کو دل کے کسی بھی امراض سے بچاتا ہے آج کل ان چیزوں کا استمعال بہت کم ہو گیا ہے لیکن میرا آپ سب کو یہی مشورہ ہے کہ آپ لہسن کو ضرور اپنے کھانوں میں استمعال کریں 



یہ تو تھیں کچھ ضروری چیزیں ،اور یہ چیزیں بہت ہی ضروری ہیں آپ کی صحت کے لئے اور آپ کے کھانوں کو لذیز بنانے کے لئے آپ سب آج سے ہی ان چیزوں کا استمعال کریں اور بہت سی بیماریوں سے خود کو بچائیں، شکریہ 


 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160