حضرت ابوبکر صدیق(رضی اللہ عنہ

Posted on at


مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکرؓ تھے۔ آپؓ نیک انسان ہونے کے ساتھ بہت نرم دل تھے۔ اور آپؓ نیک دل لوگوں سے نیکی کرنے والے اور ان کا خیال کرنے، محبت اور شفقت سے پیش آنے والے انسان تھے۔ آپؓ کو ہر کسی سے پیار تھا۔ آپؓ سب کے ساتھ محبت اور نرمی سے پیش آتے تھے۔ آپؓ مکہ کے مالدار لوگوں میں سے تھے۔ آپؓ کا پیشہ تجارت تھا۔ آپؓ نے کئی بار تجارت کے سلسلے میں یمن اور ملک شام کا بھی سفر کیا تھا۔ آپؓ کی پیدائش ہجرت سے تقریًبا پچاس برس پہلے ہوئی۔ آپؓکا تعلق قریش سے تھا۔


آپؓ کا نام عبداللہ، آپؓ کے والد کا نام عثمان تھا۔ اورآپؓ کی والدہ کا نام ام الخیرتھا۔ آپؓ حسن کی وجہ سے آپؓ ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ اور صدیق آپؓ کالقب ہے۔ آپؓ کی زندگی حیات ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آپؓ اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ آپؓ سیرت کےلحاظ سے ہمارے لئے بہترین نمونہ ھیں۔ اور ساتھ ساتھ حضرت ابو بکر صدیق عمدہ کردار کا بہترین نمونہ تھے۔


حضرت ابو بکر صدیق ہر ضرورت مند کے کام آتے تھے۔ آپؓ دل کے بہت اچھے تھے۔ اور آپ حضرت ابو بکر صدیق ؓ غلاموں کو خرید کر آزاد کیا کرتے تھے۔ اور حضرت بلالؓ حبشی کو بھی آپؓ نے ہی آزاد کروایا تھاْ۔ حضرت ابوبکرصدیق نے سب سے پھلے اسلام قبول کیا۔آپ کا شمارسب سے پھلے اسلام قبول کرنے والوں میں ھوتاھے۔



160