پاکستان کا خوبصورت شہر واہ کینٹ

Posted on at


پاکستان کا خوبصورت شہر

واہ کینٹ

 

          سب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہوں گا کہ واہ کینٹ پنجاب کا ایک بہت خوبصورت ہے . یہ راولپنڈی اور حسن ابدال کے درمیان میں واقع ہے . پاکستان کا یہ انتہائی اہم شہر ہے کیونکہ اس میں پاکستان کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری ہے، جس کا نام پی او ایف ہے جو کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا مخفف ہے . اس لئے اس شہر کو پاکستان کے ڈیفنس کے نظریے سے ریڑھ کی ہڈی کی مانند سمجھا جاتا ہے .

        اگر ہم واہ کینٹ کو تعلیمی پیمانے کے لحاظ دیکھیں تو ہمیں ایک ایسی بات کا پتہ لگے گا کہ جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو جائے گا . اور یقینا مجھے بھی یہ بات بتاتے ہوۓ اس وقت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ واہ کینٹ تعلیمی لحاظ سے ایشیا کے تمام شہروں میں سر فہرست میں آتا ہے . اور اس شہر کا لٹریسی ریٹ ١٠٠ فیصد ہے .

 

        میں کچھ تصاویر شیئر کرنا چاہوں گا اپنے بلاگ میں جس میں آپ کو اس شہر کی  خوبصورتی کا اندازہ ہو جاۓ گا ا ور اسی وجہ سے اس شہر کو پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے تشبیہ دی جاتی ہے ور اس کو منی اسلام آباد کا خطاب بھی دیا جا چکا ہے

 

واہ میڈیکل کالج کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم ہے اور واہ انجینرنگ کالج بھی ہے جہاں سے طالب علم الیکٹریکل ، مکینیکل ، سول اور کیمیکل انجینرنگ شامل ہےاس کے علاوہ کومسٹس کا اپنا بھی ایک کیمپس واہ کینٹ میں قائم ہے

 

واہ کینٹ میں ایک پارک ہے جس کا نام شیر شاہ سوری ہے ایک تاریخی پارک ہے جہاں لوگ سیر و تفریح کے غرض سے آتے ہیں اور بہت محظوظ ہوتے ہیں اور ایک اطمینان بخش بات یہ بھی ہے کہ وہاں ٹریفک پولیس کا فل کنٹرول ہے اور ہر شہری آرام کے ساتھ   سفر کرتا ہے اور بہت سے حادثات سے محفوظ شہر ہے. 

 

بلاگ پڑھنے کا شکریہ 

Writer: Amar Annex 

                              email: engramar.yasir@gmail.com 

 



About the author

Dashing_Prince

Hello, This is Amar E Yasir and I'm here for you: Blogger, film maker and Translator at Bitlanders. I'm a staunch supporter of Female Edcuaction everywhere specially at non-development area. I will always support the female literacy at the backward areas found anywhere and I'll will move my pen in…

Subscribe 0
160