پھل

Posted on at


الله تعالی نے انسان کو طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے ایک نعمت پھل ہے جو طرح طرح کے رنگوں اور ذائقوں کے ہیں . ہر پھل کا اپنا اپنا  ذائقہ اور رنگ ہوتا ہے .پھلوں میں وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو انسان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں .انسان کی خوراک میں پھل ضروریچیز ہے

پھلوں میں سیب ،آم ،کیلا ،امرود ،خربوزہ ، تربوز ،سٹابری ،انگور ، انار ، مالٹا ، آلو بخارا  وغیرہ شامل ہیں .بعض پھل گرمی کے موسم میں آتے ہیں اور بعض سردی کے موسم کی پیداوار ہیں .آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے .آم گرمی کے موسم میں آتا ہے .آم سب کا پسندیدہ پھل ہے . تمام لوگ آم شوق سے کھاتے ہیں .گرمیوں میں آم کا جوس بھی استعمال کیا جاتا ہے .آم کا چھلکا اتار کر اور ہڈی  نکال کر  اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے جوسر میں گرائیند کر کے جوس تیار کیا جاتا ہے جو لوگ شوق سے پیتے ہیں

.سیب سردی اور گرمی دونوں موسموں میں موجود ہوتا ہے .سیب کا بھی جوس تیار کیا جاتا ہے .ڈاکٹر زیادہ تر سیب کا جوس  پینے کا مشورہ دیتے ہیں

کیلوں کا بھی مزیدار جوس تیار کیا جاتا ہے

خربوزہ اور تربوز بھی   گرمی کے موسم کے  پھل ہیں

انگور اور انار  جسم میں خون بننے میں مدد دیتے ہیں .

مالٹا کھانے سے خون صاف ہوتا ہے .اور چہرے کا رنگ بھی صاف شفاف ہوتا ہے

. پھلوں کا مربہ بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ ڈبل روٹی پہ لگا کے کھایا جاتا ہے

. سٹابری بھی لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں سٹابری کا بھی مزیدار جوس تیار کیا جاتا ہے

پھل الله کی بہت بڑی نعمت ہے ہر کوئی پھل شوق سے کھاتا ہے



About the author

160