پہلے بچت پھر خرچ ( اس مہنگائی میں گھر کا بجٹ ضرور بنائیں)

Posted on at


 

انسان کو ہمیشہ کفایت شعاری سے کام لینا چاہیے اور ہرحال میں اعتدال اور میانہ روی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اسی طرح گھر کا خرچ چلانے میں بھی میانہ روی اخیتار کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے ملک پاکستان مین جوں جوں وقت گزرتا جاتا ہے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور کھانے پینے کی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہی ہے اسکی ایک بڑی وجہ ہمارے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ بھی ہے روزگار کی کمی کی وجہ سے عام آدمی روزمرہ کی اشیاء خوردنوش مشکل سے پورا کر پاتا ہے

ہمارے ملک میں ہر سال جب بجٹ پیش کیا جاتا ہے تو بجٹ کے آمد کے ساتھ ہی عوام کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں کیونکہ ہر سال مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان میں اشیائے خوردنوش کی قیمتین آسمان کو جا پہنچاتی ہیں اور عام عوام کی دسترس سے باہر ہوجاتی ہے یہی نہیں مہنگائی کے اس دور میں عوام کھانے پینے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہین تو وہی پر بے روزگاری ، کم تنخواہیں ، مہنگے علاج ، لوڈشیڈنگ، اائے دن کے ہنگاموں ،ہڑتالوں کے باعث ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ہر شے کی قیمتیں بڑھناشروع ہوجاتی ہے یہ صورتحال جہاں کمانے والوں کے لئے مشکل کا باعث ہے  وہی خاتون خانہ کے لیے بھی اتنی بڑی آزمائش ہے جسے پورا مہینہ بہت سوچ بچار کے بعد گھر کا بجٹ ترتیب دینا ہوتا ہے عموما زیادہ تر خواتین شکایت کرتی ہے کہ مہینے کا آخری ہفتہ ان کے لیے انتہائی کٹھن ثابت ہوتا ہے اخراجات کو جتنا کم کرنے کی کوشش کی جائے وہ کم ہی نہیں ہوپاتے ایک عام آدمی کے لیے یہ انتہائی مشکل ہے کہ وہ بے فکر ہو کر خرچ کرے ۔ 

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160