ماں کی عظمت

Posted on at


ماں اللہ کی دی ہوی ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں جس کی قدر کرنی چاہیے ماں کے بغیر گھر قبرستان لگتا ہے۔ماں اور پھولوں میں مجھے کوءی فرق نظر نہیں آتا۔ ماں اللہ تعالیٰ کا دیا گیا ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے۔ ماں اگر اپنے بچوں کے لیے دعا کے لیے ہاتھ اُٹھاے تو سارے جہاں کا ملک عرش سے دو قدم نیچے اتر کا اس سے ہم کلام ہوتا ہے۔ اسلام نے ماں کا رتبہ بہت بلند کر دیاہے۔ باپ کو جنت کا دروازہ کہا ہے تو ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے

 

 

 

ماں وہ کھلتا ہوا پھول ہے جو کبھی نہیں مرجھاتا۔ ماں وہ خوشبو ہے جو کبھی پھیکی نہیں پڑ سکتی۔ ماں اپنی اولاد کے لیے سب کچھ قربان کردیتی ہے۔ ماں کی محبت بچوں کے لیے کبھی کم نہیں ہوتی۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اُسے زندگی میں کبھی دکھ نہ ملے وہ اپنی ماں سے محبت کرے۔ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے۔ وہ خود ان پڑھ ہے پر مجھے تعلیم دینے کے لیے اُس نے بہت مشکلیں اُٹھایں ہیں۔

 

 

اور مجھے اس قابل بنایا کہ میں اپنا سر اُٹھا کر معاشرے میں پھر سکوں ۔ ماں محبت کا سب سے عظیم پیکر ہے۔ عورت ماں کے روپ میں ہمیشی اپنے بچوں کی غلطیاں نظر انداز کرتی ہے۔ ماں کی دعا ہمیشہ اس کے بچوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر اس کے بچے کسی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں تو وہ ماں کی دعا ہی ہوتی ہے جو اُن کو بچا لیتی ہے۔

 

اللہ تعالی ہم سب کی ماں کی حفاظت کرے اور اُن سب کو لمبی عمر عطا کرے                   ﴿آمین



About the author

160