(ہائی بلڈ پریشر۔۔۔۔۔۔ خاموش قاتل(حصہ اول

Posted on at


ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن دنیا بھر میں بلین سے زائد لوگوں کو متاثر کر رہاہے تقریباً پچانوے فیصد ہائی بلڈ پریشر کے مریض۔ زیابطیس، عمر کی زیادتی، تمباکو نوشی اور فیملی ہسٹری ( موروثیت) کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر خون کی شریانوں کو تباہ کر دیتا ہے اور دل کے دورے، فالج، گردوں کا ناکارہ ہونا، بھولنے کی بیماری یا نابینا پن کا سبب بنتا ہے۔



گھریلو نسخوں اور مناسب طرز زندگی اور خوراک سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جا سکتا ہے مگر یہ ایک پیچیدہ بیماری ہے جس کے لیے ماہرانہ رائے، علاج معالجہ ناگزیر ہے۔ ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں اموات کی دس وجوہات میں سے ایک ہے ، اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔



لوگ اس بیماری کو علامات کی عدم موجودگی کی وجہ سے نظرانداز کرنے ہیں اورر ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے جس کی بناء پر دیگر جسمانی و اعصابی پیچیدگیوں کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2025ء تک تیسری دنیا کے ممالک میں مریضوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہو جائے گا جس میں پاکستان اور انڈیا بھی شامل ہیں۔ کھانے پینے میں احتیاط اور پرہیز اس مرض پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔




About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160