دیہی زندگی

Posted on at


ریاست ایک قطعہ ارض ہوتا ہے جس کو بہت سے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔اس میں زندگی کے دو رنگ موجود ہیں ۔ایک دیہی زندگی اور دوسری شہری زندگی پر مشتمل ہے ہر زندگی کا اپنا طرز عمل اور تہزیب تمدن ہے جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔


دیہی زندگی سے مراد دیہات میں رہنے والے لوگ ہیں۔ان کا رہن سہن ‘تہذیب و تمدن اور ثقافت جو کہ شہر مختلف ہے۔دیہات میں رہنے والے لوگ محنت کش ہیں۔وہ لوگ سادہ لباس اور سادہ گھروں میں رہتے ہیں وہا ں کا ماحول صاف ستھرا اور پاکیزہ ہوا پر مشتمل ہوتا ہے ۔وہاں غذا بھی شہر کی نسبت مختلف ہے جو کہ صاف ستھرے ماحول میں رہتے ہیں جہاں ماحول اور تازہ فضا میسر ہوتی ہے دیہات شہروں کی نسبت سہولیات کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دیہاتی لوگوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔


دیہی علاقوں میں بڑے بڑے کھیت ہوتے ہیں۔ جہاں کسان فصل کاشت کرکے مختلف فصلیں بوتا ہے جوکہ ضروریات زندگی کیلئے بہت ضروری ہوتی ہیں دیہات میں مردوں کا شانہ بشانہ عورتیں بھی کام کرتی ہیں جو کہ ملکی ترقی کیلئے لازمی ھوتا ہےاس کے علاوہ بچے بھی اپنے ماں باپ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔دیہات میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔لوگ ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں اس طرح ایک دوسرے کے مسائل پوچھتےہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ حقے کے کش بھی لگاتے رہتے ہیں جو کہ ایک عظیم بھائی چارے کی مثال ہے۔



About the author

160