حضرت سلیمان اور ملکہ سبا-حصّہ اول

Posted on at


 

الله تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ سلام کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا . آپ علیہ سلام پر الله رب ذوالجلال نے آسمانی کتاب زبور نازل فرمائی . آپ علیہ سلام کو بادشاہت بھی عطا کی تھی . جب آپ علیہ سلام اپنے عظیم رب کی تسبیح کرتے تھے تو پہاڑ بھی آپ کے ساتھ ساتھ الله تعالیٰ کی تسبیح کرنے لگتے تھے . الله تعالیٰ نے اپنے نبی داؤد علیہ سلام کے لئے موم کی طرح لوھے کو نرم فرما دیا اور آپ کو لوھے کی زرہ بنانے کا فن بھی سکھا دیا

 

حضرت داؤد علیہ سلام کے بیٹے کا نام سلیمان علیہ سلام تھا ، جن کو الله تعالیٰ نے حضرت داؤد کے بعد نبوت عطا کی اور بادشاہت سے بھی نوازا . الله تعالیٰ کی قادر المطلق ذات نے ہوا کو آپ علیہ سلام کے تابع کر دیا اور یہاں تک کہ  جنّات کی مخلوق بھی آپ کے ھی مطیع تھے


 

آپ علیہ سلام کے پاس بہت بڑا اور قیمتی تخت تھا . آپ کے ساتھ آپ کے سارا کا سارا لاؤ لشکر جس میں جنّات بھی شامل ھوتے تھے ، تخت پر بیٹھ جاتا اور ہوا اس تخت کو لے کر چلتی . شام سے یمن اور یمن سے شام تک کا مسافت صرف آدھے دن میں طے ھو جاتا

 

آپ علیہ سلام کی سہولت کے لئے الله رب العالمین نے پگھلے تانبے کا چشمہ نکال دیا ، جس کو جن بڑے بڑے سانچوں میں ڈال کر بہت بڑے برتن بناتے جس کے زریعے سے پورے لشکر کے لئے کھانا پکتا تھا

 

حضرت سلیمان علیہ سلام کو الله تعالیٰ کی ذات نے پرندوں اور جانوروں کی سب زبانوں پر قدرت بھی عطا فرمائی تھی جس سے ہر جان کی بولی آپ علیہ سلام سمجھ لیتے تھے . ایک دفعہ آپ علیہ سلام اپنے لشکر کو ساتھ لے کر کہیں جا رھے تھے تو آپ نے سنا کہ زمین میں ایک چیونٹی دوسری چیونٹیوں کو خبردار کر رھی تھی کہ

تم سب اپنے اپنے بلوں میں جلدی سے چھپ

جاؤ ، کیونکہ سلیمان علیہ سلام کا لشکر چلا

آ رہا ہے ، کہیں ایسا نہ ھو کہ وہ تمھیں اپنے پاؤں

کے نیچے روند ڈالے

 

چیونٹی کی یہ فکر ، جو اس نے اپنے ساتھیوں کو دی تھی جب آپ علیہ سلام نے سنی تو آپ ہنس پڑے اور ساتھ ھی اپنے رب ذوالجلال کی ان تمام نعمتوں کا شکر بجا لاۓ جو مالک دو جہاں نے ان کو عطا فرمائی تھیں . اس کے ساتھ ھی آپ علیہ سلام نے الله تعالیٰ کے حضور نیک عمل کرنے کی توفیق بھی مانگی

 

ایک دفعہ آپ علیہ سلام پرندوں کی حاضری لے رھے تھے تو معلوم ھوا کے ہدہد حاضر نہیں ہے . آپ علیہ سلام نے فرمایا کہ میں اس کو غیر حاضری پر سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا جب تک کہ وہ اپنی غیر حاضری کا کوئی معقول عذر نہ مجھ کو پیش کرے

 

بلوگ رائیٹر

نبیل حسن 

 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160