عبادت اور خدمت خلق

Posted on at


 

عبادت

 

جن و انساں کو اس کے خالق نے

یعنی دونوں جہاں کے مالک نے

 

ان کو پیدا کیا عبادت کے لئے

تم بھی نہ چھوڑو کبھی اس سعادت کو

 

عبد ہے جو خدا کا بندہ ھو

ہے وہ عابد کرے عبادت جو

 

عبد و عابد کو سمجھو تم ھم معنی

اور ہے یہی شان مسلماں کی

 

ذات باری کے وہ حبیب نبی (صل الله علیہ وسلم )

آپ (صل الله علیہ وسلم ) نے دن رات عبادت کی

 

اور جو ذکر رب یکتا کرتا ہے

اس سے دل کو سکوں ملتا ہے

 

تم بھی دل کا سکون اگر چاہو

ہر گھڑی لب پہ پھر ذکر مولا ھو

 

دل وہ جس میں کہ ھو خدا کی یاد

شاد رہتا ہے اور سدا آباد

 

 

 

خدمت خلق

 

خدمت خلق اک عبادت ہے

نیک لوگوں کی یہ تو عادت ہے

 

جس کسی نے یہ عادت اپنا لی

اس کو حاصل بڑی سعادت ہے

 

اس سے ذات خدا ھوئی راضی

جس کو خلق خدا کی چاہت ہے

 

یہ عمل ہے خدا کو بھی مرغوب

اس کو قرآن میں فضیلت ہے

 

آپ (صل الله علیہ وسلم ) آوروں کے کام آتے تھے

یہ تو میرے نبی کے سنّت ہے

 

ذات 'خلق عظیم ' ہے ان کی

ان کو خلق خدا سے الفت ہے

 

خدمت خلق کے ہیں یہ معنی

یہ تو انسانیت کی خدمت ہے

 

مسلم امت ، یہ عادت اپنا لو

خود ھی پاؤ گے کہ اس میں راحت ہے

 

غیب سے یہ ندا مجھے آئی

یہ تو کلید جنّت ہے

 

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160