میٹرک کے بعد کون سا کالج منتخب کیا جائے

Posted on at


 

پاکستان میں میٹرک یعنی دسویں جماعت تک تعلیم سکول میں دی جاتی ہے میڑک میں طالبعلم بورڈ کے امتحان دیتے ہیں اور اسکے بعد وہ اپنی کالج لائف میں داخل ہو جاتے ہیں اور سکول کے بعد کالج ہی طا لبعلم کی پروفیشنل تعلیم کی بنیاد ہے اسلیے کالج کا انتخاب کرتے ہوئے چند باتون کا خیال بہت ضروری ہے

۔ ہمیشہ ایسے کالج کا انتخاب کرنا چاہیے جہان طا لبعلم کی انفرادی ،دلچسپوں اور مفادات کا خیال رکھا جاسکے آپ کو اپنے ذہنی رجحان کو سامنے رکھتے ہوئے کالج  کا انتخاب کرنا چاہیے دوسرون کے کہنے پر نہیں

۔ صرف ایک کالج میں اپلائی مت کریں اسکے لیے آپ کو کم از کم تین یا چار کالج منتخب کرنے چاہیے تا کہ انتخاب میں آسانی رہے اگر لسٹ میں نام نہیں آتا تو دوسر آپشن تو موجود ہو

۔ کسی بھی کالج مین داخلے کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے اس کالج کے بارے میں معلومات ہونا بہت ضروری ہے اسلیے اس کالج کی پراسپیکٹس کا مطالع کرنا چاہیے

۔ بلکہ یہ اچھا ہوگا کہ کالجوں کی چیدہ چیدہ خصوصیات ایک کاغذ پر تحریر کرلیں تاکہ کالجوں کے موازنے میں آسانی رہے

۔ جب کالج کا انتخاب کررہے ہوں تو کالج کی جغرافیائی، مالی اخراجات ، لوکیشن اور ماحول کو بھی سامنے رکھیں                

صرف یہ سوچ کر کسی کالج میں داخلہ نہ لیں کہ وہاں آپ کے کئی دوست داخلے کے لیے اپلائی کرچکے ہیں

۔ کسی کالج میں داخلے کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہاں ا سکالر شپ کے کتنے امکاناتہیں۔

     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160