علم

Posted on at


علم کے معنی ہیں جاننا ۔ اگاہی علم ایک ایسا نور اور چراغ ہے جس سے جہالت دور ہوتی ہے علم کے طفیل انسان حق و باطل اور خیر و شر میں فرق کرنا سیکھتا ہے علم ایک لاذوال دولت ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا لیکن دولت تو کوئی بھی چھین سکتا ہے دنیا کی دولت خرچ کرنے سے کم ہوتی ہے لیکن علم کو جتنا بڑھاو گے اتنا بڑھے گا علم انسان میں نیکی اور برائی میں پہچان کرنے اور سیدھا راستہ منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے علم انسان میں اخلاقی کمزوریا دور کرتا ہے



اور ان میں اعلٰی اوصاف پیدا کرتا ہے کتابیں پڑھنا یا پڑھانا مقصد نہیں بلکہ اہمیت انسان کی اخلاق و کردار کی ہے جو علم کی بدولت حاصل ہوتی ہے رسول اکرمﷺ نے ایسے علم سے خدا کی پناہ مانگی جو فائدہ نہ دے قلم کی طاقت تلوار کی طاقت سے بڑھ کر ہے علم لوگوں کے دلوں دماغ میں انقلاب لاتا ہے آج کے جدید دور میں انسان علم کی بدولت دنیا کے سمندروں اور فضاوں پر حکمرانی کر رہا ہے یعنی ہوائی جہاز بحری جہاز ٹینک میزائل ریل گاڑیاں اور بہت کچھ یہ سب علم ہی کی بدولت ممکن ہوا جنگیں تلواروں اور تیر کمانوں سے لڑتے تھے مگر اب علم ہی کی وجہ سے میزائل اور بمب ایجاد ہو گئے ہیں



جو زرا سی دیر میں پوری دنیا تباہ کر سکتے ہیں کمپیوٹر، ٹیلی فون ٹیلی ویژن ایک ایسی منفرد ایجاد ہے جو علم ہی کی بدولت ممکن ہوئی جس سے انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو ایک منٹ کے اندر رابطہ کرسکتا ہے اور دنیا جہان کی خبریں ہم ٹیلی ویژن پر حاصل کر سکتے ہیں ترقی یافتہ ملکوں کا راز علم ہی کی بدولت ہے اور یہ علم ہی کی وجہ ہے کہ انسان آج چاند پر جا پہنچا ہے علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے


    



About the author

160