سب سے بڑی بھول۔

Posted on at


ڈیک شان (Dek Shawn) ایک امریکی ایکٹر تھا.. وہ فلم میں اور اسٹیج پر ھنسانے کا کردار ادا کرتا تھا.. 17 اپریل 1987 کی رات کو وہ کیلیفورنیا کے مقام لاجولا La Jolla میں ایک تھیٹر ھال کے اندر ایکٹنگ کر رھا تھا اور اپنی تفریحی باتوں سے لوگوں کو ھنسا رھا تھا.. ھال کے اندر چھ سو تماشائی بیٹھے ھوئے اس کی تفریحی باتوں سے لظف لے رھے تھے..

اس کی ایکٹنگ جاری تھی کہ اچانک وہ اسٹیج پر منہ کے بل گِر پڑا.. لوگوں نے سمجھا کہ یہ کوئی مذاق ھے جو اس نے اپنی ایکٹنگ کے جزء کے طور پر کیا ھے.. ڈیک شان اسی حال میں چند منٹ تک فرش پر پڑا رھا.. یہاں تک کہ اس کے لڑکے ایڈم کو شُبہ ھوا اور اس نے ایک ڈاکٹر کو بلا لیا..

ڈاکٹر نے آکر دیکھا اور فورا'' اسپتال لیجانے کا مشورہ دیا.. ایمبولینس کے زریعے اس کو اسپتال پنھچایا گیا.. اسپتال کے ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اعلان کیا کہ ڈیک شان کا انتقال ھو چکا ھے.. انتقال کا سبب غالبا'' دل کا دورہ تھا.. انتقال کے وقت اس کی عمر ستاون سال تھی..

(ٹائمس آف انڈیا.. 20 اپریل 1987)

اس دنیا میں کوئی شخص روتے ھوئے مر جاتا ھے اور کوئ شخص ھنستے ھوئے.. کسی پر اس کی موت بدحالی میں آجاتی ھے اور کسی پر خوش حالی میں.. کوئی خاک پر بیٹھا ھوا اس دنیا سے چلا جاتا ھے اور کوئی تختِ حکومت پر..

موت ایک ایسا انجام ھے جو ھر ایک پر آتا ھے خواہ وہ ایک حالت میں ھو یا دوسری حالت میں.. مگر موت ھی وہ سب سے بڑی حقیقت ھے جس کو انسان سب سے زیادہ بھولا ھوا ھے..

یہاں رونے والا اور ھنسنے والا دونوں ایک ھی حال میں مبتلا ھیں.. وہ صرف اپنے آج کو جانتے ہیں' اپنے کل کو نہیں جانتے.. اگر وہ اپنے کل کو جان لیں تو ھنسنے والے کا حال بھی وھی ھو جائے جو رونے والے کا نظر آرھا ھے..

یہ سب سے بڑی بھول ھے جس میں آج کا انسان مبتلا ھے______!!


About the author

160