(نئے گھر میں جانے سے پہلے(حصہ اول

Posted on at


گھر کی شفٹنگ کا ارادہ ہے یعنی نئے مکان کی تلاش تو بہت احتیاط سے کام لیجیے، یہ یقیناً کوئی آسان کام نہیں ہے اس میں لگتا ہے وقت اور بہت سی دوسری چیزوں کا خیال بھی رکھنا ہوتا ہے۔ اس میں سب سے پہلا اور دشوار مرحلہ تو یہی ہوتا ہے کہ گھر کیسے اور کہاں تلاش کیا جائے؟

اگر آپ علاقہ ڈھونڈ چکے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ اس علاقے کی اسٹیٹ ایجینسیز میں اپنی ڈیمانڈ درج کروا دیں اور ساتھ ہی ضروری کوائف جن میں پرسنل فون نمبر دینا نہ بھولیں۔ اس طرح گھر کی خرید و فروخت اور کرائے کے مکان کی تلاش میں آسانی ہو جاتی ہے۔ نیز اخبارات کا مطاالعہ بھی جاری رکھیں کہ یہ بھی رئیل اسٹٰیٹ کے بزنس میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ نئی جگہ گھر ڈھونڈیں یا پرانے علاقے میں ہی رہنا مقصود ہو کچھ نکات زہن نشین کر لیجئے۔

  1. گھر میں موجود تمام افراد کیی روزمرہ روٹین کی مناسبت سے جگہ کا انتخاب کریں۔
  2. دفاتر، اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے گھر کے افراد کی سہولت دیکھی جائے۔
  3. بس اسٹاپ قریب ہوتا کہ آنے جانے کا مسئلہ ہل ہو سکے۔
  4. گھر ہمیشہ رہائشی علاقے میں تلاش کریں، لیکن یہ بھی خیال رکھیں کہ مارکیٹ یا روزمرہ معمولات زندگی کی اشیاء خوردونوش وغیرہ کا حصول گھر سے نزدیک ہو۔
  5. جو کرایہ چاہیں آپ ادا کر سکتے ہیں اس میں بجلی، گیس، پانی، انٹرنیٹ وغیرہ کے بل بھی شامل کر لیں تاکہ آپ ماہانہ بجٹ بنا سکیں۔


About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160