صفائی کی اہمیت

Posted on at


اج کے دورمیں ہرانسان اچھی صحت کی خواہش کرتاہے۔مگر اس کویہ نہیں پتا ہوتا کہ اچھی صحت کےلئیےصفائی کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔اگر ہم صفائی نہیں رکھیں گےتواچھی صحت کیسےبناسکیں گے ہمیں اپنے اردگرد دیکھناچاہیےکہ کتنی گندگی ہے سب سےپہلےہمیں اپنےاندرکی صفائی یعنی اپنےاپ کی صفائی پرتوجہ دینی ہوگی۔اگرہم خودہی صاف نہیں رہ سکتےتواپنےاردگردکے لوگوں کواور اپنےگھر کو اورگھر والوں صاف رہنٓےکی کیسےتلقین کرسکتےہیں۔اس لیےہمیں چاہیےکہ ہم سب سےپہلےخودکو صاف رکھیں پھراپنےگھرکواوربعد میں دوسروں کوبھی صاف رہنےکی تلقین کریں۔بعض اوقات دیکھاجاتاہےکہ لوگ اپنےگھروں کوتوصاف کرلیتےہیں لیکن خود کوصاف نہیں رکھ پاتےاس لیےہمیں سب سےپہلےاپنےاپ کوصاف رکھناچاہیے۔قرآن پاک میں بھی صفائی کے بارےمیں باربارتلقین کی گئی ہے اسی وجہ سےصفائی کونصف ایمان کہاگیا ہے۔ہمارےپیارےرسول پاکﷺبھی ہمیشہ صاف ستھرےاورخوشبولگاکرہتےتھے اور دوسروں کوبھی صاف رہنےکی تلقین کیاکرتےتھے۔  



                                           آج کل کےلوگوں کایہ حال ہےکہ اپنےگھروں کوصاف کرکےسارا کوڑا سڑک پرپھینک دیتےہیں جس کی وجہ سےبہت سی بیماریاں پھیلنےلگتی ہیں جس کی وجہ سےبہت سےلوگ مختلف بیماریوں کا شکارہوجاتےہیں۔کراچی جیسےشہرمیں ہرجگہ کوڑے کےڈھیرنظرآتےہیںاورچاروں طرف گندگی ہی گندگی پھیلی ہوئی ہے۔اس لیےہیمں چاہیےکہ ہم اپنےگھروں کی گندگی ایک مخصوص مقام پرپھینک کرآئیں تاکہ دوسرے لوگوں چلنےپھرنےمیں تنگی نہ ہواوراکثرکراچی میں آدھےسےزیادہ سڑک کوڑےکرکٹ سےبھری ہوتی ہےجس کی وجہ سےٹریفک کا گزرنابہت مشکل ہوجاتاہےاوراکثرٹریفک جام بھی ہوجاتاہےاورجب ٹریفک جام ہوتوبہت سےحادثےہوتےہیں ۔ 



                          اس لیےہمیں چاہیےکہ صفائی کی عادت اپنائیں اورلوگوں کوبھی اس کاپیغام دیں کہ دیکھواگر ہم اپنے گھروں کی گندگی کسی مخصوص جگہ پر نہیں پھینکیں گے توبہت سی بیماریاں پھیلیں گی اورہمارےآس پاس کےلوگ بیمارہوجائیں گےاوراکثرلوگوں کی موت گندی بیماریاں لگنے سےہوتی ہیں۔ہم ایسا کام کیوں کریں جس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جائیں۔اس لیے ہمیں صفائی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔اس وجہ سے ہمیں صفائی عادت سب سےپہلے اپنانی چاہیے تاکہ دوسرےلوگ بھی ہمیں دیکھ کر صفائی کی عادت کواپنالیں۔




160