الحمد للہ رب العالمین الرحمٰن الرحیم!

Posted on at


بے شک وہ اللہ کی ذات ہی تو ہے
جو مشکلوں میں آسانیاں بھرتی ہے،
آنسووؤں میں مسکراہٹ لاتی ہے،
بارش کے بعد قوسِ قزح کِھلاتی ہے۔
بے شک اللہ ہی ہنساتا ہے اللہ ہی رلاتا ہے،
وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے،
وہی جِلاتا ہے۔
وہی تنہائیوں میں ساتھی ہوتا ہے،
ہر درد کا بہترین مرہم،
بہترین مسیحا،
ہر راز کا بہترین محرم،
وہ ایک ہے،
نہ اس جیسا کوئ تھا نہ ہے، نہ ہو گا۔
ہماری ہر ٹوٹ پھوٹ کا بہترین باخبر،
اندھیروں میں روشنی کرنے والا،
غموں میں راحت عطا کرنے والا،
ہماری تکمیل میں ہمیں اپنے سایہء محبت دینے والا
اس سا مہربان کون ہے؟
کہاں ہے بھلا؟
سب چلا گیا اور اپنے خلاء پر نگاہ گئی،
اور اس نے چاہا تو 'وہ' مِل گیا
تو پھر سمجھو کہ کچھ نہیں گیا
بلکہ دراصل سبھی کچھ مِل گیا۔۔!
الحمد للہ رب العالمین الرحمٰن الرحیم!


About the author

160