قبروں کو کیسا ہونا چاہیئے

Posted on at


آج کل ایک عجیب رواج بن گیا ہے کہ جب بھی کوئی انسان فوت ہو جاتا ہے تو اس کے مرنے کے بعد دوسرے دن سے ہی باتیں شروح ہو جاتی ہیں کہ قبر کیسی بنائیں گے اور مختلف قسم کے ڈیزائن بھی بتاے جاتے ہیں اور غم کو چھوڑ کر صرف اسی موضو پر بات کی جاتی ہے

حالانکہ قبروں کو ایسا ہونا چاہیئے کہ دیکھنے والے اس سے عبرت حاصل کریں اور اپنے جانے کی تیاری کریں آج کل قبروں کو محل سے کم نہیں سجایا جاتا اور دیکھنے والے بھی یہی کہتے نظر اتے ہیں کہ یہ قبر کتنی پیاری ہے اور وو یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک دن انہوں نے بھی جانا ہے اور بجائے اس کے کہ وو قبروں کی تعریف کریں بلکہ انھیں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے کہ اللہ ہمیں ایمان کی موت دے

اور ایک اور بھی رواج بن گیا ہے کہ لوگ بہت سی قبروں کو سجدہ بھی کرتے ہیں جو کہ شرک ہے آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ جنت ال بقی میں ساری قبریں کچی ہی ہیں لیکن آج کل قبروں کو خوبصورت بنانے کے لئے انھیں اچھی طرح سے ڈیکوریشن بھی کیا جاتا ہے اور مختلف قسم کے پھول بھی لگاے جاتے ہے جنتا خرچہ قبروں پر انسان کرتا ہے اس سے اچھا نہیں کہ وو کسی غریب کو دو وقت کی روٹی کھلا دے تاکہ جو فوت ہو جائے اسے بھی ثواب پوھنچے اور ہو سکتا ہے کہ اللہ اس غریب کو کھانا کھلانے کے واسطے ہی اس انسان کی بخشش کر دے

آج کل جب کوئی بھی شخص فوت ہو جائے تو تین دن تک سوگ کر کرتے ہیں یہ جائز ہے لیکن اس کے بعد کیا ہوتا ہے لوگوں کو ہر جمرات یا جمہ کو بلایا جاتا ہے اور کھانا کھلایا جاتا ہے جیسے کوئی شادی بیاہ ہو اور اس کے بعد جب چالیسواں ہوتا ہے تو سارے رشتےداروں کو خصوصی طور پر دعوت دی جاتی ہے کہ کھانا کھانے آئیں جو کہ بوہت ہی غلط بات ہے

ایسے معملات میں ہوتا کیا ہے کہ امیر تو کر لیتے ہیں یہ سب کچھ لیکن ایک غریب آدمی جو کہ مشکل سے مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے وو ایک ذہنی مریض بن کر رہ جاتا ہے کیوں کہ جب اس کا کوئی فوت ہو جائے تو وو کہاں سے لائے اتنے پیسے کہاں سے چالیسواں کرے کہاں سے جمراتیں کرے لیکن لوگوں کے لان تان سے بچنے کے لئے وو ادھار لے کر ایسا کرتا ہے تاکہ اس کی عزت بچ جائے اور ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ ادھار ختم کرتے کرتے وو خود ہی چل بستہ ہے اس لئے جو کام اسلام میں کسی حدیث میں قران میں ثابت نہیں اسے کرنا حرام ہے اور آپ سب بھی ایسا کام کرنے سے گریز کریں الله ہم سب کو ہدایت دے امین  

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160