فربھی ما ئل لڑکیوں میں کردار سازی رویئے یا طرز عمل کی مشکلات

Posted on at


ایسی لڑکیاں جن کا وزن زیئد ہو جب کنڈر گار ٹن تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ان میں رویوں اور کردار سازی کی مشکلات واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہیں ۔ حیران کن امر یہ ہے کہ لڑکوں میں اس کی کو نشاندہی نہیں ہوئی ہے ۔ والدین کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ بچوں کو گھروں میں ایسا موحول فراہم کریں جو کہ نہ صرف ان کے مٹاپے اور فربہی پر اثر انداز ہو بلکہ انہیں صحتمند انہ رویہ اپنانے پر بھی مجبور کرے ۔

 اسکول کے ابتدا ئی برسوں میں بچوں کو یوں بھی صحتمندانہ ماحول کی فراہمی ضروری ہے کہ وہ اپنی تعلیم کا آغاز بہتر انداز سے کر سکیں مگر موٹاپے کی طرف مائل لڑکیوں کو تو اس کی بے انتہا ضرورت ہے جن میں کنڈر گارٹن سے فرسٹ گریڈ کے اختتام تک طرز عمل کے حوالے سے مشکلات دیکھنے میں آ سکتی ہیں کیونکہ محققین لڑکیوں میں خاص طور پر اس نوعیت کی تبدیلیاں واضح طور پر محسوس کر رہے ہیں تاہم اس جانب بھرپور توجہ دے کر اس مسئلے کو حل کیا جا سکتاہے ۔

در حقیقت اس میں خا ندانی صفات کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے اور بعض مسائل کا بھی جیسے کہ کم آمدنی یا ماں کی ذہنی صحت اور لڑکیاں ایسے اثرات بہت جلد قبول کرتی ہیں جن میں رویوں کی مشکلات مثلا چڑ چڑ ا پن ، بے زاری ، طیش اور اکتاہٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔ مگر ان میں اکثریت موٹاپے میں مبتلا لڑکیوں کی ہوتی ہے ۔

 کنڈر گارٹن تعلیم کے بعد دو سال تک جن دس ہزار بچوں کے معمولات پر نگاہ رکھی گئی ان میں سے ہر دس میں ایک بچہ موٹاپے کا شکار تھا جن میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے اور مجموعی اعتبار سے کسی بھی سائز کے لڑکوں میں رویوں کی مشکلات لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں زیادہ محسوس کی گئی ہیں جس کیتصدیق ٹیچر ز اور والدین نے بھی کی ہے مگر موٹاپے سے دو چار 50سے 80 فیصد لڑکیاں رویوں کی مشکلات میں مبتلا ہیں ان لڑکیوں کے مقابلے میں جو کہ وزن کے اعتبار سے نارمل ہیں ۔

لڑکوں میں ایسی کوئی نشاندئی ہی نہیں ہوتی کہ وہ مٹاپے کے ساتھ ہی خراب رویہ کے حامل ہیں یا انہیں ایسی کوئی مشکل در پیش ہے ۔ جدید تحقیق فی الوقت یقینی طور پر وضاحت کرنے سے قاصر ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں میں یہ فرق کیوں ہے ؟ تاہم والدین کے لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ بچوں کی خوراک کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور انہیں مٹاپے کی طرف مائل نہ ہونے دیں خصوصا لڑکیوں کو جن کے لئے مٹاپا یوں بھی کوئی مفید یا اچھی بات نہیں ہے پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ فربہی مائل لڑکی یا لڑکا پھر بھی قابل برداشت ہے لیکن اگر اس کا رویہ اور طرز عمل درست نہیں تو یہ ایک پریشان کن بات ہے۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160