(کبھی کبھی لڑنا بھی ضروری ہے۔(حصہ اول

Posted on at


شادی کے زریعے ایک خاندان اور معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ زندگی کے سفر میں میاں بیوی ساتھ ہیں جن کا راستہ اور منزل ہوتی ہےاگر ان کے درمیان مکمل زہنی ہم آہنگی اور جزبہ محبت موجود ہو تو یہ سفر آرام سے کٹ جاتا ہے۔ جب دو اجنبی روحیں نکاح کے مقس بندھن میں بندھ جاتی ہیں تو پھر ان کی یکجائی اکائی کو جنم دیتی ہے یہی اکائی آگے جا کر معاشرے کی صورت میں ڈھلتی ہے۔

اس لئے بہتر معاشرے کی تعمیر کے لئے خاندان کی اکائی کی مضبوطی اور خوبصورتی نہایت ضروری ہے، یوں سمجھئے معاشرہ، پرسکون ازدواجی زندگی سے مشروط ہے۔ اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ بہترین ازدواجی تعلق ٹھوس اور جامہ ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک سا رہتا ہے اس میں مدوجزر نہیں آتا۔ سچ تو یہ ہے کہ جس طرح وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی بھی مسلسل بدلتی رہتی ہے۔

کبھی نوک جھونک کبھی لڑائی اور کبھی پیار۔ سب اس زندگی کے رنگ ہیں۔دلچسپ بات تو یہ کہ ماہرین کے مطابق میاں بیوی میں بحث و مباحثہ اور ہلکی پھلکی نوک جھونک ازدواجی تعلق کی صحت مندی کی علامت ہے کیونکہ اگر بدگمانی، ناراضگی اور غصے کو دل میں ہی رکھا جائے تو ان کے بیچ تنا آور درخت بن کر ان کی ازدواجی زندگی کو تباہ کر دیتے ہیں۔ اس لئے کبھی کبھار لڑلینا چاہیے تا کہ دل کا غبار نکل جائے۔

آپ یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ لندن کے ایک اسپتال میں ایک ایسا پروگرام متعارف کیا گیا ہے جس میں شادی شدہ جوڑوں کو لڑنے اور بحث و مباحثہ کی تربیت دی جاتی ہے۔ خاندانی سماجیات کے ماہر پروفیسر ولیم ڈورتھی کہتے ہیں " اگر رات کو سونے سے قبل ایک دو چھوٹی موٹی جھڑپیں ہو جائیں تو میں بیوی کا تعلق تروتازہ رہتا ہے کیونکہ اندر کا غبار نکلتا رہتا ہے اور مسائل جمع ہو کر کسی بڑے ہنگامے کو جنم نہیں دیتے۔ مگر بحث و مباحثہ کا انداز مہزب ہونا چاہئے اور اعتدال کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

میاں بیوی میں جھگڑا اور اختلاف رائے نہ ہو تو تعلق میکانکی اور بے کیف ہونے لگتا ہے ، ہمارے ہاں اکثر جوڑے اپنے تعلق غیر مطمئن ہونے کے باوجود اپنے مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو نہیں کرتے وہ زبان کھولنے سے گریزاں رہتے ہیں اور جھجھکتے رہتے ہیں کہ اگر بات شروع ہوئی تو دور تک چلی جائے گی اور اگر منہ سے ایسی ویسی بات نکل گئی تو رشتے میں شگاف پڑ سکتا ہے۔ اس طرح وہ اندر ہی اندر سلگتے رہتے ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160