(ہاتھ بھی توجہ چاہتے ہیں (حصہ دوم

Posted on at


ہاتھوں کے لئے آزمودہ کریم ! ایک انڈے کی سفیدی ، سفید موم ½ کپ ، بادام کاتیل ½ کپ ، پھٹکری ایک چٹکی لے کر لکلڑی کے چمچ کی مدد سے ان تمام اجزا کو مکس کر کے کریم بنا ئیں اور شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں ۔ کریم کئی دن تک بالکل صحیح حالت میں رہتی ہے کیونکہ کریم میں شامل پھٹکری انڈے کی سفیدی کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اس کریم کو روزانہ ہاتھوں پر لگائیں اور کچھ دیر مساج کریں تو چند دن میں آپ کت ہاتھ صاف وشفاف اور نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔

شہد سے تیار کردہ کریم! شہد ایک چائے کا چمچ ، بادام کا تیل دو کھانے کے چمچ ، عرق گلاب 4 کھانے چمچ ، سرکہ ایک چمچ لین ، شہد کو نیم گرم کر کے اس میں بادام کا تیل ملائیں ، عرق گلاب کو بھی نیم گرم کر کے اس میں سرکہ مکس کریں ان تمام اجزا کو ایک ساتھ ملائیں اور ٹھنڈا ہونے تک مکس کرتے رہیں ۔ شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں اور روزانہاستعمال کریں۔

 

ناخنوں کی حفاظت : خوبصورتی سے تراشے اور چمکتے ہوئے ناخن ہاتھوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں ناخن  (keratin) سے بنے ہوتے ہیں جو مر دہ پروٹین ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر ان کی حفاظت نہ کی جائے تو یہ ٹوٹ جاتے ہیں اس کے علاوہ تیز واشنگ سوڈا ، نا مناسب غذا اور بہت زیادہ بڑھانے سے بھی یہ کمزور پڑ جاتے ہیں ۔ کیوٹیکل آپ کے ناخنوں کی حفاظت کرتا ہے لیکن بعض خواتین اس کو مردہ کھال سمجھ کر کاٹ لیتی ہیں یہ نقصان دہ ہے کیو نکہ یہ کیو ٹیکل ہی ہے جو جراثیم اور گردوغبار کو ناخنوں کے ذریعے جسم میںداخل ہونے روکتا ہے ۔

معدنیات اور حیاتین کی کمی سے بھی ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں لہذا غذا میں معدنیات ، حیاتین اور خاص کر کے کیلشیم کی مناسب مقدار ضرور شامل کریں ۔ کیلشیم کے حصول کا سب سے اچھا ذریعہ دودھ ہے ۔ جلد نتائج حاصل کرنے کے لئے رات کو سونے سے پہلے کیلشیم کی گو لی کھا لیں جو کمزور ناخنوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔

ناخن کترنے سے چھٹکارا حاصل کریں : اکثر لوگوں کو ناخن کترنے کی عادت ہوتی ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایک کریلا لیں اس کو کاٹ کر آدھا چائے کا چمچ نمک چھرک دیں اور کچھ دیر تک چھوڑ دیں تو اس پانی کو ناخنوں پر لگا لیں اس طرح آپ جب بھی ناخن منہ میں لیں گی تو آپ کو کڑواہٹ کا احساس ہو گا اور یوں آپ آستہ آستہ اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر لیں گی۔

مینی کیور : ہاتھوں کی حفاظت اور مناسب دوران خون رکھنے کے لئے مینی کیور اہم ہے اس کی شروعات آپ اس ورزش سےکر یں ۔ ہتھیلیوں کو آپس میں جوڑ کر مضبوطی سے پکریں اور انگلیوں کو جس حد ہو سکے باہر کی جانب موڑیں۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160