کھیل لڑکیوں کے لئے بھی ضروری

Posted on at


کھیل لڑکیوں کے لئے بھی ضروری


ایک زمانہ ہوتا تھا۔ جب ہمارے گھر اور معاشرے کی عورتیں صبح سویرے اٹھ کر چکی پیسا کرتی تھیں۔ سو سو فٹ دور سے جا کر پانی کے دو دو گھڑے سر پر اٹھا کر لاتی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی محنت اور مشقت کے بہت سے کام کرتی تھیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے ہم ماڈرن دور میں آگئے ہیں۔ ہمیں اپنے ہر کام کے لئے کوئی نہ کوئی ردوبدل مل گیا ہے۔ آٹا پیسنے کے لئے چکی بن گئی ہے۔ پانی کے کین بھی گھروں میں بیٹھے بٹھائے مل جاتے ہیں۔ لیکن اس ماڈرن دور میں ایک چیز کی کمی رہ گئی ہے۔ وہ یہ کہ ہماری عورتیں خاص طور پر لڑکیاں جو پہلے کام کرتی تھیں وہ اب نہیں کرتیں۔ جس کی وجہ سے ہوتا کیا ہے کہ ان کو اپنے مخصوص ایام میں بہت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ میں خود سے نہیں کہ رہا بلکہ ڈاکٹروں کی تحقیق اور میرا مطالعہ کہہ رہا ہے ۔


کیونکہ صرف گھر کے کام کاج کرنے سے جسم میں اتنی صلاحیت پیدا نہیں ہوتی جتنی کہ ایک محنت کش کام کرنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کو بھی کوئی نہ کوئی کھیل کھیلنا چاہییے۔ کوئی نہ کوئی محنت کش کام کرنا چاہیے۔ اگر ایسا ہو گا تو نئی پیدا ہونے والی بیماریاں کافی کم ہو جائیں گی ۔ اور ساتھ ہی موٹاپا کم ہو گا ۔ اور بڑھاپے میں ہڈیاں بھی مضبوط رہیں گی۔


اس کے لئے ایک اہم بات یہ ہے۔ کہ ہمارے گھروں میں اس بات کی بہت سختی کی جاتی ہے کہ لڑکیاں گھر سے باہر نہیں نکلیں گی اور کوئی کھیل کود نہیں کریں گی ۔ صرف گھر کے کام کاج کرے اور بس۔ میرے اپنے خیال کے مطابق یہی ہونا چاہیے۔ لیکن کھیل کود شادی سے پہلے اور جوانی کے دنوں میں ہوتی ہے۔ اس لئے لڑکیوں کو گھر سے باہر جانے کی ضرورت ہی نہیں ۔ بس جو لڑکیاں سکول اور کالج میں جاتی ہیں۔ ظاہر سی بات ہیے وہ چار دیواری کے اندر ہوتی ہیں اور وہاں صرف لڑکیاں ہی ہوتی ہیں۔ کسی بھی مرد کے وہاں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لئے ضروری ہے کہلڑکیاں بھی اپنے سکول اور کالج کے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ کیونکہ لڑکے تو کسی وقت بھی کھیل سکتے ہیں۔ لیکن لڑکیوں کے لئے وہی وقت سب سے قیمتی ہوتا ہے۔ اسی کو ایک فائدہ مند اور کار آمد وقت بنائیں۔ اور کھیلوں کو اپنے لئے ضروری سمجھیں۔



About the author

160