غدود کے کینسرکا علاج اور بچاو کے طریقے( حصہ دوم)

Posted on at


 

چالیس سال کی عمر میں غدود کے مریضوں میں چونکہ یہ بیماری جسم کے دوسرے اعضاء تک نہیں پھیلی ہوتی اس لیے بہت حد تک اس کینسر سے مکمل طور پرنجات مل سکتی ہے

ریڈیوتھراپی کے ذریعے علاج غدود کے کینسر کا علاج ریڈیو تھرپی یعنی شعاعوں کے زریعے بھی کیا جاتا ہے ایک اور خصوصی زریعہ جس میں ایک ریڈیوایکٹیویٹڈ سیڈ کو غدود میں رکھ کر باہر سے شعاعیں دی جاتی ہیں یہ طریقی بھی آجکل زیر استعمال ہے

کرایو تھراپی ۔ یہ ایک خاص طریقہ کار ہے اس میں ٹھنڈک پہنچاکر غدود کو فریز ( جما ) کردیا جاتا ہے یہ طریقہ کار ہر جگہ موجود نہیں ہے

ہارمون تھراپی۔ یہ ادویات ہوتی ہے جن کے زریعے علاج کیا جاتا ہے یہ ادویات غدود کے کینسر کے مریض استعمال کرتے ہیں بعض اوقات اسکے ساتھ سرجری بھی کی جاتی ہے

بچاو کے طریقہ کار خوراک کے ساتھ ۔

کم چکنائی والی خوارک استعمال کریں، سری پائے ، نہاری ، کلیجی اور گردوں کا استعمال کم سے کم کریں

ٹماٹر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ ٹماٹر میں موجود ایک جزو لائکو پین اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ہے

سیلینیم ایک منرل ٹریس ہے اس کی مقدار جس کا ۲۰۰ مائیکرو گرام کا روزانہ استعمال بھی غدود کے کینسر کو کم کردیتا ہے

سبزپتوں والی سبزیوں کا استعمال بھی غدود کے کینسر کی روک تھام کے لیے مفید ہے

سیر کو روزانہ معمول بنا لیں ۔   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160