عرف عام میں مداری اس فنکار کو کہتے ہیں جو سڑک کنارے لوگوں کو اک مدار میں کھڑا رکھ کر بندر اور سانپوں سے تماشا کرتا ہے اور پیسے بٹورتا ہے مداری یہ کمال نہایت بہترین انداز میں کرتا ہے وہ سنڈے کے تیل کو دنیا کا سب سے بہترین روغن اور اک پکھی کو دنیا کا سب سے مجرب نسخہ بتلاتا ہے اور ہر مرض کو اس سے ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتا ہے . مداری اپنی باتوں کا کتنا سچا ہوتا ہے یہ ہر زی شعور کو پتہ ہے مگر اس کے باوجود روزانہ کئی لوگوں کو وہ جل دے جاتا ہے .کچھ اسی مداری کی مانند مرے وطن کے حکمران ہیں جو ہر انتخابات میں عوام کے سامنے وعدے کرتے ہیں عوام ان وعدوں پر اعتبار کرتے ہوے ان ووٹوں سے لاد دیتی ہے مگر وہی پھر حکومتی لوگ پھر نجانے کہاں غائب ہو جاتے ہیں اور پھر پانچ سال بعد شکل دکھاتے ہیں
اک تجزیہ کار نے کیا زبردست بات کی تھی کے پاکستان میں ہر نئی آنے والی حکومت گدھے کے بچے کی مانند خوبصورت ہوتی ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں بدصورت معلوم ہونے لگتے ہیں .لیکن مداری تھوڑے لوگوں کو نقصان پنچاتا ہے مگر یہ حکمران اپنے ذرا سے ذاتی فائدہ کے لیے بسا اوقات ملک کی سالمیت اور دستور پاکستان تک کو گہرا زحم دیتے ہیں .