وقت

Posted on at


وقت ایک بہت بڑی دولت ہے کھوئی ہوئی دولت واپس مل سکتی ہے جبکہ گزرے ہوے وقت کے لمحات کسی قیمت پر واپس نہیں لاے جا سکتے جس طرح دریا کا گزرا ہوا پانی اور ہوا کا گزرا ہوا جھونکا واپس نہیں آ سکتا اسی طرح وقت کا بھی واپس آنا نا ممکن ہے وقت بہت بڑا خزانہ ہے جس کی قدر ہمیں سدا بہار کرنی چاہے

وقت پر ہاتھ آتا نہیں

سدا عیش دوران دکھاتا نہیں

اسلام اپنے ماننے والوں کو بڑی سختی سے وقت کی پابندی کا درس دیتا ہے اسلام کے تمام ارکان مثلا نماز روزہ حج ہمیں وقت کی پابندی کا درس دیتے ہیں موزن وقت پر اذان دیتے ہیں ہمیں نماز کی طرف بلاتا ہے اور ہم وقت پر نماز ادا کرتے ہیں روزے اور حج کے لئے بھی اوقات مقرر ہیں ان باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الله نے ہمیں وقت کی قدر کرنا سکھائی اس طرح ہم کائنات کی مختلف چیزوں پر دھیان دیں تو ہمیں سورج چند اور بدلتے ہوے موسم بھی وقت کی قدر سکھاتے ہیں سورج ہمیشہ وقت پر نکلتا ہے اور وقت پر غروب ہوتا ہے چاند ہر اسلامی مہینہ کے شروں میں اپنے وقت پر نکلتا ہے اور مہینے کے آخر تک نظر آنا بند ہو جاتا ہے گرمی سردی بہار اور خزاں اپنے وقت پر آتے ہیں ان چیزوں سے ہمیں پابندی وقت کا درس ملتا ہے وقت خدا کی خوبصورت امانت ہے

ہم اپنے گردوپیش پر نظر دوڑائیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ کسان کی زندگی بھی ہمیں پابندی وقت کا درس دیتی ہے کسان وقت پر زمیں تیار کرتا ہے وقت پر اس میں بیچ بھوتا ہے وقت پر اسے سیراب کرتا ہے اور وقت پر اسے کاٹتا ہے اگر کسان ان اوقات کی پابندی نہ کرے تو اسے کبھی لہلاتی ہوئی فصل کے خزانے کا منہ دیکھنا نصیب نہ ہو جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وو اناج کا قیمتی خزانہ بھی حاصل نہیں کر سکتے

فوج کی زندگی پابندی وقت کا بہترین نمونہ پیش کرتی ہے ایک فوجی یا پولیس ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتا ہے ان کا کھانا پینا سونا جاگنا پریڈ اور دیگر امور سب میں وقت کی قدر کرنا سکھایا جاتا ہے فوجی کی تربیت اسے ہر محاذ پر فتح و کامرانی سے ہمکنار کرتی ہے اگر وقت چوک جائے تو شکست ہو جاتی ہے

وقت زندگی ہے وقت سونا ہے اس لئے اس کی قدر منزلت زندگی کے ہر شعبہ میں ہے طالب علم کی زندگی میں بھی وقت کی پابندی بہت ضروری ہے اگر ایک طالب علم صبح سویرے وقت مقرر پر اٹھے وقت پر سکول جائے پڑھائی کا کام باقاعدہ محنت سے کرے تو اس کی صحت بھی اچھی رہے گی اور تعلیم میں بھی خوب ترقی کرے گا اس کے بر عکس جو طالب علم وقت کی پابندی نہیں کرتا وو امتحان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا

ہماری زندگی بہت مختصر ہے ہمیں بہت زیادہ کام کرنے ہیں مگر ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اگر ہم وقت کی قدر کریں تو زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوں گے ہم سب کو چاہے کہ وقت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

 


TAGS:


About the author

160