سائنس کارنر

Posted on at


                 چوئنگ گم کیسے بنتی ہے؟


چوئنگ گم ایک خاص درخت کے دودھ یا رس سے بنتے ہیں ۔ اس قسم کی درخت وسطی امریکہ کی جنگلوں میں اگتے ہیں ۔ وہاں کے لوگ ان درختوں سی دودھ نکالنے کیلئے درختوں کے تنوں پر تیز چاقو مارتے ہیں تب ان درختوں کے تنوں میں سے وہ دودھ یا رس نیچے رکھی ہوئی بالٹیوں میں گرتا ہے ۔



جب بہت زیادہ دودھ اکھٹا ہو جاتا ہے تو اس کو بڑے بڑے برتنوں میں گرم کیا جاتا ہے تو کچھ دیر بعد یہ گاڑھا ہو کر ربڑ جیسا بن جاتا ہے ۔ جس کو چکل کہتے ہیں ۔ چکل کے ٹھنڈا ہونے پر اسے کاٹ کر چوئنگ گم بنانے والے کارخانوں میں لے جایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد اس چکل کو کارخانے میں دوبارہ گرم کیا جاتا ہے ۔ جہاں پر اس چکل میں چینی اور خوشبو ملائی جاتی ہے ۔ اس کے بعد اس کی چوئنگ گم بناتے ہیں ۔


مکڑی اپنے جال میں خود کیوں نہیں پھنستی ؟


مکڑی کے جسم میں چھوٹی چھوٹی ٹیوبیں ہوتی ہیں ۔ جس سے تار بناۓ جاتے ہیں ۔ ان ٹیوبوں میں سے ایک مادہ نکلتا ہے جو ہوا لگنے سی خشک ہو جاتا ہے ۔ جس سے مکڑی بعد میں جالا بنتی ہے ۔



مکڑی دو قسم کی دھاگے بناتی ہے ۔


ایک دھاگہ لیس دار ہوتا ہے ۔ جس میں مکھی اور مچھر وغیرہ پھنستے ہیں ۔ جبکہ دوسرا دھاگہ لیس دار نہیں ہوتا ۔ اس دھاگے پر مکڑی چلتی ہے اگر غلطی سی مکڑی کا پاؤں اس دھاگے پر آ بھی جاۓ تو وہ اس کی ساتھ چپک جاتی ہے ۔ تب مکڑی اپنے اندر سے ایک مادہ نکالتی ہے جو تیل جیسا ہوتا ۔ اس مادے کے زریعے سے مکڑی کا جسم اس سی علحیدہ ہو جاتا ہے ۔   



About the author

160