ابھی دو روز قبل ہی ھماری شہر بلکہ ھماری کالونی (نورکالونی ھری پور ) جو کہ ٹی آئی پی چوکی کی حدود میں واقع ھے میں اس قدر دل دھکا دیں والا واقع پیش آیا کے جسے سن کر انسان کا دل خون کے آنسو روتا ھے ۔۔
ھوا کھٍ اس طرح کہ کوڑا چننے والے کھٍ بچے اپنی روزی روٹی کی خاطر قریبی ڈھیر پر گئے اس دوان انھوں نے پاس ہی میں بچی کے رونے کی آواز سنی ادھر ادھر دیکھنے پر انھیں ڈھیر پر چھوٹی ، معصوم سی بچی جس کی عمر با مشکل چند ماہ ھو گی دیکھائی دی۔
ان بچوں نے بھاگ کر قریبی دکاندارجس کا نام حارث ھے کو اطلاع دی جو کہ فل فور موقع پر پہنچ کر بچی کو اٹھا کر گھر لے گیا ۔
بعد ازاں پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی تا کی بچی کے ورثاء کا سراغ مل سکے تاہم تفتیش ابھی جاری ھے۔۔
مزید تفصیلات کے لئے آپ اس لنک پر ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/photo.php?v=736232139740956
سوچنے لائق با ت یہ ہے کہ یہ کیسا وقت آن پہنچا ھے کہ اپنے
سگے والدین تک اپنی اولاد کو سر عام پھینک رھے ہیں۔۔ کیا ھمارے خون بلکل سفید ھو چکے ہیں؟ کیا ہمارے جزبات احساسات مر چکے ہیں ؟
جواب یقینا نہ میں ھو گا ۔ پھر لازم ھے کہ وہ ایسا کسی نہ کسی مجبوری میں ھی کرتے ھوں گے ۔۔ مگر ایسی کون سی مجبوری ھے جو اپنے سگے والدین کو ان اتنا سنگ د ل اور بے حس کر دیتی ھے؟؟ آخر ہمارے معاشرے میں ایسا کیا ھو رہا ہے کہ جس کا انجام ان معصوموں کو بھگتنا پڑتا ھے ۔ دعا ھے کہ اللہ تعالی ہمارے معاشرے کی اصلاح فرمائے ( آمین)۔۔۔
Thank you so much for your support:
Written by
Kamil khan
Follow me on twitter only on
https://twitter.com/Kamil10Ahmad
If you want to read my previous blogs then just click on
http://www.filmannex.com/kamil-khan/blog_post