اوہ ۔۔۔بلڈ پریشر بڑھانے والی یہ درد کش ادویہ

Posted on at


درد سے نجات چلانے والی معروف ادویہ جیسے کہ اسپرین عام طور پر درد کی شدت تو کم کر دیتی ہیں مگر بلند فشار خون کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اس کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ خاص طور پر مردوں میں امراض قلب کے امکانات کہیں زیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔ اسے افراد جو کہ اسپرین یا اس سے ملتی جلتی دوائیں استعمال کرنے کے عادی ہوں اور ہفتہ میں کئی مرتبہ مختلف وجوہات کے سبب ایسی دوائیں کھاتے ہوں ان میں ایسی دوائیں استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں بلڈ پریشر کے خطرات ایک تہائی زائدہوتے ہیں ۔

یہ مشاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت 2002 میں اس امر کا انکشاف کیا گیا تھا کہ عام طور پر استعمال پر استعمال کرنے والی یہ ادویات خواتین میں بلڈپریشر کے خطرات بڑھا رہی ہیں ۔ بوسٹن کے برگہم اینڈ وومنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر جان فورمین کا کہنا ہے کہ " لوگ کروڑو ں کی تعداد میں ہر روز درد کش دواؤں کا استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعہ سر کے درد ، نقرس ، پٹھے چڑھ جانے اور کھنچاؤ والے دیگر درد رفع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ان سے بلند فشار خون کے خدشات بڑھتے رہتے ہیں اور چھوٹی موٹی بیماریوں سے بچاؤ کرتے ہوئے بیشتر افراد امراض قلب جیسے خطرات میں گھر جاتے ہیں ۔ "

اس تحقیق کے بعد خواتین ہی نہیں مرد بھی ایسی ادویات سے اجتناب کریں تو بہتر ہے کیونکہ " علاج سے کہیں بہتر احتیاط ہے

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160