انسانی صحت

Posted on at


انسانی جسم خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔یہ بلکل ایک مشین کی طرح ہے۔ لیکن ایسی مشین کوئی انسا ن اس دنیا میں نہیں بنا سکتا ہے۔ جیسا کہ یہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے اس لیے ہمارا اولین فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔ہمیں صحت مند رہنے کے لیے آخری حد تک جا نا چاہیے کیوئکہ جان ہے تو جہان ہے۔

                                                        

ایک بہترین صحت مند زندگی کے دو اصول ہیں، کہ ہمیں صحیح معیار اور مقدار والی خوراک چاہیے تا کہ ہماری نوشونماء اچھے طریقے سے ہو سکے۔ہمیں اپنے کھانے کی عادات پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ ہمیں ایسی خوراک کھانی چاہیے جس سے ہماری صحت کو فائدہ ہو۔ خوراک کے معاملے میں صرف بچوں کی ہی نہیں بلکہ بڑوں کی بھی عجیب عادات ہوتی ہیں وہ کچھ چیزیں کھاتے ہیں اور کچھ چیزوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ جیسے ایک 4 سال کا بچہ دودھ پینا پسند نہیں کرتا بلکہ چائے خوشی سے پیتا ہے۔ اس طرح وہ ایک قیمتی خوراک سے خود کو محروم کر رہا ہے۔ وہ قیمتی خوراک کلشیم ہے۔

                 

اسی طرح ایک بچہ گوشت کو نا پسند کرتا ہے اور صرف سالن کھاتا ہے اور یہ بچہ بھی خود کو پروٹین سے محرو م کر رہا ہے۔ بچوں اور بڑوں دونو ں کو متوازن غذا کی ضرورت ہے۔ اس لیے ایک متوازن غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین وٹامنز اور نمکیات ایک ٹھیک مقدار میں ہونا ضروری ہے۔ مچھلی ،گوشت اور دودھ ایسی چیزیں ہیں جن مین بہت زیادہ پروٹین پایا جا تا ہے۔انسان کی صحت کے لیے کاربو ہائیدریٹ اور فیٹس بہت ضروری ہے اس لیے چینی، چاول ، مکھن ،گندم وغیرہ اہم ہیں۔ کاربو ہائیدریٹ ہمیں اندرونی طور پر گرم رکھتا ہے اور ہمیں حرارت اور توانا ئی دیتے ہیں۔ ہمارے پاکستانی معاشرے میں جہاں زیادہ تر لوگوں کا پیشہ زراعت ہے اس لیے ان لوگوں کو پروٹین اور وٹامنز حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔

                 

لیکن یہ بات نہایت افسوس سے کہنی پڑ رہی ہے کہ ہمارے یہاں دن بہ دن ملاوٹ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس ملاوٹ کی وجہ سے ایک کا میاب اور صحت مند زندگی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ان ملاوٹوں میں پانی کا دودھ میں ملانا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بہت سے بچے بیمار پڑ جا تے ہیں۔ جو لوگ یہ کا م کرتے ہیں وہ ایک ملک اور قوم کا بہت نقصان کرتے ہیں کیوئکہ یہی بچے بڑے ہو کر اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے، اگر یہ بچے بیمار اور لاغر ہوئے تو ملک ترقی کیسے کرے گا۔ اس لیے ہمیں خالص دود ھ خریدنا چاہیے۔ اسی طرح صفائی بھی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ ہمارے نبیﷺ نے فرمایا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم صفائی کا خیال نہیں رکھتے ، ہاتھ دھو کر کھانا نہیں کھاتے تو ہماری خوراک میں جراثیم بھی شامل ہو جا تے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160