(سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں کے فوائد (حصہ اول

Posted on at


مالٹٓا


مالٹے کے چھلکے میں ڈی لیمینن نامی ایک قدرتی سالوینٹ پایا جاتا ہے یونیورسٹی آف ایریزونا کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ مالٹے کے چھلکے کو لگاتار کھائیں تو آپ کو جلد کے کینسر سے بچاتا ہے۔ مالٹے کو چھلکے سمیت کھانے کے لئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کا چھلکے سمیت جوس بنا کر پیئیں۔



آلو


آلو کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت دس گناہ زیادہ غذائی اجزا پائے جاتے ہیں آلو کو چھلکوں سمیت کھانے کا سب سے  بہتریں طریقہ یہ ہے کہ آپ موسم میں آنیوالے نئے آلوئوں کا استعمال کریں اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نئے آلو میں چھلکا بہت ہی زیادہ پتلا ہوتا ہے اور آپ اس کو چھلکے سمیت پکا کریا ابال کر آسانی سے کھا سکتے ہیں۔



گاجر


گاجر کے چھلکے میں بھی گاجر کی نسبت زیادہ غذائیت ہوتی ہے جو کہ کینسر سے بچائو میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گاجر کے چھلکے کو کھانے کے لئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ چھوٹی گاجر کا انتخاب کریں۔ اس کا جوس بنا کر پیئیں یا پھر اس کو کچا ہی کھالیں۔ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔ گاجر کو دوسری سبزیوں کے ساتھ پکا کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔



کھیرا


کھیرے کے چھلکے میں ایک سبز رنگ کا پگمنٹ ہوتا ہے جو کینسر سے بچائو کے لئے نہایت مفید ہے۔ کھیرے کو آپ چھلکے سمیت کچا ہی کھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کا سلاد بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کا جوس بھی بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔




About the author

160