بچوں میں ٹی وی کا جنون

Posted on at


 

امریکہ کے کچھ سائیکالوجسٹ کی ایک ٹاسک فورس بنائی گئی میں ٹیلی ویژن دیکھنے کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کرکی اس کے مطابق ان کے لیے کوئی حتمی رائے دینا ممکن نہیں کیونکہ واضح نتیجہ سامنے نہین آیا تا ہم ایسے بچے جو بہت زیادہ  وقت ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں ان کی تعلیمی کارکردگی زیادہ تر غیر تسلی بخش ہی رہتی ہے جب کے ایسے لڑکے جو اعتدال کے ساتھ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں جو بالکل ٹی وی نہیں دیکھتے زیادہ اچھے نمبر حاصل کرتے ہیں اوران کے پاس معلومات بھی زیادہ ہوتی ہیں

رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ موجودہ دور میں بچوں کا ٹی وی دیکھنا ضروری ہے لیکن والدین کو اس پر نظر رکھنی چاہیے کہ وہ کیسے پروگرام دیکھ رہے ہیں بہتر ہے کہ ٹی وی خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جائے اور ایسے چینلز سے گریز کیا جائے جو بہرحال اپنے منفی اثرات رکھتے ہیں حقائق کے قریب اور معیاری ڈرامے ، اور ڈاکومینٹری اور معیاری چیزیں دیکھنی چاہیے ایسے پروگرام مل کر دیکھے جائیں جن میں معاشرتی اقدار و روایات کو اجاگر کیا جاتا ہے

ٹی دیکھنے کے بارے میں خاص کر ۱۲ سال کی عمر میں بچون کا خاص خیال رکھا جائے اسی عمر میں ہی بچے سب کچھ سیکھتے ہیں یہ خاص کر اس وقت جب کسی کے گھر میں کیبل لگی ہو اس وقت بچے کو تنہائی مین ٹی وی نہ دیکھنے دیا جائے بچوں کو اسطرح منتظم کریں کہ وہ پڑھنے ، کھانے اور اسکول کا کام وغیرہ کرنے کے دوران ٹی وی سے دور رہیں ۔   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160