(خواتین ، ڈپریشن کا آسان ہدف (حصہ ہفتم

Posted on at


ورزش ایک صحت مند عمل ورزش کی اہمیت کے بارے میں اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کہ اس کے فوائد کا تذکرہ ؟ اور اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ بہت بھاری قسم کی ورزش کریں ، بس آپ کے معمول میں ورزش نام کی چیز ہونی ضرور چاہیئے ، خواہ یہ چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو، ایک خاتون میں تین بچوں کی ماں ہیں کہتی ہیں کہ ، جب بھی مجھے ڈپریشن کا حملہ ہونے لگتا ہے ، کسی بات پر مایوسی ہو ، میں چہل قدمی شروع کر دیتی ہوں ، جیسے جیسے میری رفتار بڑھتی ہے میرا ذہن بھی ہلکا ہونے لگتا ہے ۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں کے لئے چہل قدمی ، جوکنگ ، رسی کودنا ، سائیکلنگ ، تراکی اس لئے بھی ضروری ہیں کہ اس سے ان کے شکتہ اعتماد کو قوت ملتی ہے ، یہ ورزشیں بہتری اور متحرک زندگی کا احساس پیدا کرتی ہیں ، اور ساتھ ساتھ انسان کو زندگی کے دیگر معمولات میں دلچسپی پر آمادہ کرتی ہیں ، ان ورزشوں سے اعصاب کو سکون ملتا ہے ، ذہنی دباؤ ، ذہنی تناؤ اور پریشانی کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہی چیزیں ڈپریشن کا باعث ہوتی ہیں ۔

گھر کا ماحول خوشگوار اور روشن رکھیں :۔ ماحول انسان کے مزاج پر اپنے گہرے اثرات مراتب کرتا ہے ، تنگ و تاریک کمرے اور ایسے گھر جہاں روشنی اور ہوا کا گزر کم ہوتا ہو ، وہاں کا ماحول خواتین میں ڈپریشن کو جنم دیتا ہے ، جبکہ روشنی اور کشادہ ماحول انسان کو ذہنی طور پر فعال اور توانا رکھتا ہے ، جدید سائنس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روشنی مصنوعی ہو یا قدرتی ہر دو صورتوں میں انسان کے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے ، روشن ماحول خصوصی طور پر ایک خاص قسم کے موسمی ڈپریشن سے نجات دلاتا ہے ، ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اردگرد کا ماحول خوشگوار اور روشن ہو تو ذہن و دل پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ بجھا بجھا اور تنگ و تاریک ماحول انسان کے اندر مایوسی ، افسردگی اور چڑچڑا پن پیدا کرتا ہے۔

گھر والوں کا تعاون :۔ اس مرض میں گھر والوں کا تعاون اور دوستانہ رویہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، بعض ڈپریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے علاج میں اتنی گولیاں شاید اثرات مرتب نہیں کرتیں جتنی دوستوں کی میٹھی اور اچھی باتیں ، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ ایسے مریضوں کے ساتھ عزیز و اقارب کا رویہ دوستانہ اور ہمدردانہ ہو ، خاص طور پر متاثرہ خواتین کے شوہر کا اس ضمن میں بہت ہم کردار ادا کرتا ہے ، اس کے باوجود ایک بات یہ بھی یاد رکھئے کہ آپ اپنے سب سے بڑے دوست اور سب سے بڑے دشمن ہو سکتے ہیں ، لہذا ڈپریشن سے نجات کے لئے آپ کو خود فیصلہ کرنا ہے ، اور آپ کا یہ عزم اور ارادہ جتنا مضبوط ہو گا ، آپ ڈپریشن کو اسی قدر جلد شکست دے سکیں گی ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160