موبائل فون اور ہیر ڈرائر آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔

Posted on at


آخر کار ماہرین نے یہ بات تسلیم کر لی موبائل فون ، کمپیوٹرز، اور مائیکروویواوون لوگوں کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ اور بجلی سے چلنے والی اشیا کی حساسیت میں مبتلا افراد کے لئے زیادہ بڑا خطرہ ہے جو سر درد ، جوڑوں کے درد ، ڈپریشن اور بری طرح تھکاوٹ سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔ صرف یورپ میں لاکھوں افراد اس نوعیت کی پریشانیوں سے دوچار ہیں جیسے، الیکٹروحساسیت، کے طور پرپہچانا جاتا ہے تا ہم اسے ابھی تک ماہرین طب نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ گھروں میں چلنے والی ٹی وی سیٹسں اور ہیر ڈرائر بھی ایسے حساس افراد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں کیونکہ ان اشیا کی وجہ سے الیکٹرو مکینک فیلڈ پیدا ہوجاتی ہے لیکن جب وہ اپنی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں کو مطلع کرتے ہیں تو ان کی مشکلات کو نفسیاتی کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے ۔ اب حالیہ مشاہدات کے بعد یہ امید ہو گئی ہے کہ ایسے افراد کو مناسب علاج میسر آ سکے گا اور وہ جدید تحقیق کے ساسرے اپنے دکھوں اور تکالیف کو کم کر سکیں گے۔

یہ ایک علیحدہ پہلو ہے کہ ایسے مریضوں نے قانونی کاروائی کا عند یہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فونز کی لہروں نے انہیں بیمار کر دیا ہے تاہم ایسے امراض میں مبتلا فرد کا کہنا ہے کہ لوگوں کے لئے اس بیماری کی تشخیص اس لئے آسان نہیں کہ ایسے ابھی تک سرکاری طور پر بیمار تسلیم ہی نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات رکھتے ہیں جو کہ بہت زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کریں تو پھر بھی یہ کہنے پر اکتفا کرتے ہیں کہ یہ حد سے زیادہ کام کے بوجھ کا باعثہے ۔

وہ عموم انفرادی طور پر کسی شخص کا علاج تو کرتے ہیں مگر اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوشش نہیں کرتے ۔ یہ بھی بڑی عجیب سی بات ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین الیکٹروحساسیت کے مسئلے سے زیادہ دوچار ہوتی ہیں جس کی وجہ عام طور پر موبائل فونز یا کمپیوٹرز کا حد سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ہی انہیں دیگر اقسام کی الرجی بھی ہو سکتی ہے جبکہ انہیں عام استعمال کی دوسری اشیا ء مثلا ٹی وی ، فریج اور کوکرز سے بھی نقصان ہونے لگتا ہے ۔ اس حوالے سے جو پریشانیاں سامنے آتی ہیں ان میں سر کا درد ، ہڈیوں کے جوڑوں میں دکھن اور کان بجنے جیسی چیزیں بھی شامل ہیں ۔

 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160