بھارت نے ١٩٧٤ میں جب ایٹمی دمھاکے کیۓ تو پاکستان کو بھی اپنی سالمیت کے لیے جوہری طاقت حاصل کرنا پڑی اور پاکستان نے ان ایٹمی دمھاکوں کا جواب ٢٨ مئی ١٩٩٨ کو چاغی کے مقام پر الله اکبر کے صداؤں کے ساۓ تلے دیا .پاکستان کے دوستوں دشمنوں کو یہ پتا چل گیا کے پاکستان جوہری توانائی حاصل کر چکا ہے اور پاکستان اب دنیا کے ساتویں اور پہلی ایٹمی قوت بن چکا ہے افواج پاکستان کے سپہ سالار اکثر یہ بیانات دیتے ہیں کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے مگر ہم صرف بھارت سے جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنا سکے مگر ہم نے ثقافتی محاذ پر شاید ہندوستان سے شکست مان لی ہے آج اس ثقافتی یلغار کے آگے کوئی بند باندھنے والا نہیں اور ہندوستانی کلچر ہمارے رہن سہن میں سرایت کر چکا ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کے سونیا گاندھی نے کہا تھا کے " اب ہم کو پاکستان سے جنگ کی ضرورت نہیں بلکے ہم پاکستان کو ثقافتی محاذ پر شکست دے چکے ہیں " ہندوستان کی فلمیں اور ڈرامے ہمارے گھروں میں دن رات چل رہے ہیں کیبل نے ہندوستانی کلچر کو اتنا عام کر دیا ہے کے مذہب اسلام اب اس شکار بن چکا ہے اور اب بچے نکاح کے بجاۓ ٧ پھیروں کو شادی سمجتھے ہیں .
ہندوستان جنگ جیت رہا ہے .......؟
Posted on at