اچھی غذا ، اچھی صحت

Posted on at


 

ایک دن ہم کہیں پڑھتے ہیں کہ فلاں پھل کا استعمال بڑھا دیجئے ، ماہرین اس کی افادیت کے قائل ہے دوسرے دن سننے کو ملتا ہے جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس پھل کا زیادہ کھانا آپ کی صحت تباہ کردے گا ( کنفیوز) نہ ہوں دونوں باتیں درست ہیں غلظ کچھ بھی نہیں فرق ہے توصرف اتنا کہ دونوں بار آپ کو ایسی تحریریں پڑھنے یا سننے کو ملیں جن میں مصنف نے ایک ہی چیز کے بعض مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور بعض کو چھوڑ دیا درحقیقت کسی بھی پھل ، سبزی یا چیز کے استعمال کے طریقہ کار میں تبدیلی اس کے خواص یکسر طور پر بدل دیتی ہے مثال کے طور پر چار کپ کافی کا روزانہ استعمال آپ کو بیماریوں سے بچا بھی سکتا ہے اور ان کا شکار بھی کر سکتا ہے فرق ہے تو اس بات کا کہ کس وقت پر آپ کسی چیز کی کتنی مقدار استعمال کر رہے ہیں

کافی کو ہی لیجیئے جدید تحقیق کے مطابق کافی پینے والے افراد نہ پینے والوں کی نسبت دل کے امراض کا کم  شکار ہوتے ہیں ایک دن میں چار کپ کافی پی لی جائے تو ان مین کینسر کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں کولیسٹرول بھی کنٹرول رہتا ہے لیکن ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ کافی پینے والا شخص اگر سگریٹ نوشی بھی کرتا ہو تو کافی کی افادیت نصف رہ جاتی ہے اور اس سے وہ فوائد حاصل بھی نہین ہو پاتے جو بتائے گئے ہیں اسی طرح اگر کافی کے چار کپ ایک ساتھ  پی لیے جائیں تو اسکے اثرات بھی بالکل الٹ ہو سکتے ہیں اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا بلکہ نہار منہ پینے سے سارا دن بلند فشار کی شکایت رہے گی اور کولیسٹرول بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گا

دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء ۔ ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ دودھ اور اس تیار کی گئی مصنوعات ہڈیوں کی افزائش اور صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں بلوغت کی طرف بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے ایک گلاس دودھ کا پینا ناگزیر ہے ڈیری مصنوعات استعمال کرنے والا شخص جسمانی کمزوری کا شکار نہیں ہوتا

گوشت ۔ جسمانی ضرورت کے لیے آئرن ( فولاد) اور زنک حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ گوشت ہی ہے لیکن اسکے زیادہ استعمال سے ماہرین منع کرتے ہیں

مچھلی۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ سات دنوں میں ایک مچھلی کھا لینے سے اچانک طبی موت کے امکانات کو ۵۲ فیصد کم کیا جاسکتا ہے ۔   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160