سبز چائے۔۔۔۔۔۔۔۔ استعمال و احتیاط

Posted on at


سبز چائے پتیوں اور ٹی بیگ کی شکل میں بازار میں بآسانی دستیاب ہے۔ عام چائے کی تیاری کے مقابلے میں سبز چائے تیار کرنے کے لیے تیز ابلتے ہوئے پانی میں پتیاں ڈھال کر اسے ابالا نہیں جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ایک بہترین چائے کا کپ تیار کرنا چاہتے ہیں تو پھر ان طریقوں پر عمل کریں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔


 


۔۱۔ پانی کو اچھی طرح ابال لیں۔


۔۲۔ جب اس کا درجہ حرارت ۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنج جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں۔


۔۳۔ اب ایک کپ ابالے ہوئے پانی میں آدھا چائے کا چمچ سبز چائے کی پتیاں یا ایک ٹی بیگ ڈال کر دو منٹ تک اسے ڈھکن سے ڈھانپ کر چھوڑ دیں۔


۔۴۔ دو منٹ کے بعد ٹی بیگ نکال لیں۔


۔۵۔ اگر پتیاں ڈالی ہے تو انہیں چائے چھلنی سے چھان کر چائے، کپ میں نکال لیں۔


۔۶۔ پھر دو منٹ کے لیے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ تو اس کے بعد آپ کی سبز چائے تیار ہو جائی گی اور اب آپ اسے پی سکتے ہیں۔


 


سبز چائے کا بہترین مزہ سادہ حالت میں استعمال کرنے میں ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں، ڈائٹنگ بھی نہیں کر رہے ہیں اور سبز چائے میں کچھ مٹھاس بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پھر حسب پسند شہد یا شکر اس میں شامل کر سکتے ہیں۔ اور سبز چائے میں دودھ یا کریم نہ ملائیں۔ اس طرح اس کا ذائقہ خراب ہو سکتا ہے۔ ۱۰۰ ملی لیٹر کے ایک کپ سبز چائے میں ۳۰ ملی گرام کیفین ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ۱۰۰ ملی گرام چائے کے ایک کپ میں ۴۰ جبکہ اتنی ہی مقدار کی کافی میں ۱۰۰ ملی گرام کیفین شامل ہوتی ہے۔   


 



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160