(بچوں کی چھٹیاں ضائع نہ ہونے دیں، ان کی تعطیلات کو کارآمد کر دیں۔(حصہ دوم

Posted on at


جو بچے ڈرائنگ کے دلدادہ ہیں انہیں کلر پنسلز دلا دیں، بچوں میں یہ سوچ بھی بیدار کیجئے کہ گھر کی صفائی، پودوں، پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اگر وہ کمپیوٹر اور ٹی وی دیکھنے پر وقت صر ف کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ان کے ساتھ ضرور بیٹھیے۔

ان سے باتیں کیجئے اپنے بچپن کے قصے، تجربات ان سے شئیر کیجئے۔ ویسے عموماً دیکھا یہ گیا ہے کہ چھٹیوں میں لڑکے سارا وقت کرکٹ کھیلنے میں گزار دیتے ہیں جہاں تک بچیوں کا سوال ہے تو ان چھٹیوں میں ان کو بہت سے ایسے گھریلو کام سکھائے جا سکتے ہیں جو والدین کی سہولت بنیں۔

کم عمر بچیوں کو ایسی چیزیں ضرور سکھائیں جو بوقت ضرورت آپ کے کام آسکیں مثلاً اس عمر کے بچوں کو سلاد، رائتہ، سینڈوچ، کٹلس، میکرونی جیسی تراکیب ضرور سکھائیں اور ان سے بنوائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ جب مہمان آئیں تو آپ کا سکھایا ہوا یہ عمل آپ آپ کی معاونت کے طور پر کام آ سکے گا۔ کییونکہ کم عمری میں ہی اگر چھوٹی چھوٹی چیزیں بچیوں کو سکھائی جائیں تو ان کی دلچسپی خود بخود بڑھنے لگتی ہے۔

اس لئے ان چھٹیوں کو ضائع کرنے کے بجائے اپنے بچوں کو مثنت اور تعمیری کاموں میں شامل کریں۔ اس کے لئے طویل تعطیلات کا انتظار نہ کیجئے ویسے بھی بچے سارا سال امتحان اور ٹیسٹ میں مصروف رہتے ہیں۔ پڑھائی، کتابوں کا وزن اور ٹیوشن کے علاوہ دوسرا اور کوئی کام نہیں ہوتا۔ اس لئے نئے سیشن کے آغاز سے قبل ان کی چھٹیوں کو کارآمد بنانے کے ساتھ ساتھ تفریح ہر گز نہ بھولئے اسی بہانے آپ کی تھکن بھی اتر جائے گی اور بچے بھی خوش ہو جائیں گے۔

  مہربانی کر کے یہاں کلک ضرور کریں

//



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160