مچھلی کو محفوظ کرنے کے طریقے

Posted on at


مچھلی کو بہترہن انداز میں محفوظ رکھنے سے مچھلی کے ذائقے اور بناوٹ میں نہ ہی کوئی فرق آتا ہے اور مچھلی کافی عرصے تک کے لئے ذخیرہ کی جاسکتی ہے۔



مچھلی کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ مچھلی خریدنے کے بعد اسے اچھی طرح دھو کر ایک پلاسٹک کے بائول میں برف کے اوپر رکھ دیں اور اس بائول کو مزید میں محفوظ کرلیں اور استعمال سے آدھا گھنٹہ پہلے نکال کر استعمال میں لائیں۔



عموماً ایسا مانا جاتا ہے کہ سی فوڈ کو خریدنے کے دوران بعد ہی استعمال کر لینا چاہئے یا مصالحہ جات لگا کر پکا لینا چاہئے اور اگر آپ اس دورانیہ میں استعمال نہ کرنا چاہیں تو مچھلی کو فریزر پیپر یا پلاسٹک کے پیپر میں لپیٹ کر فریزر میں فریز کرلیں اور ضرورت پڑنے پر فریزر سے نکال کر پکالیں۔


مچھلی کو اگر نمک اور سرکہ لگا کر رکھ دیا جائے تو بھی اس کو باآسانی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔



تازہ مچھلی کو محفوظ کرنے کے لئے ایک مفید طریقہ یہ بھی ہے کہ مچھلی کے ٹکڑے کی سطح کو گیلے کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں اگر مچھلی مکمل ہے تو اس کو مکمل طور پر دھو کر خشک کرلیں پھر مچھلی کو کسی بند کنتر میں رکھ کر فوری طور پر فریزر میں ۳۶ ڈگری سے ۳۴ ڈگری پر فریز کرلیں۔




About the author

160