طویل العمری کے راز - دوسرا اور آخری حصّہ

Posted on at


طویل العمری کے بارے میں ایک دلچسپ امر یہ ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ طویل عمر پاتی ہیں لہذا اگر آپ خاتون ہیں تو اس بات کے امکانات کافی زیادہ ہیں کہ آپ عمر کی زیادہ بہاریں دیکھ سکتی ہیں. عورتوں کو اہمیت نہ دینے والے مردوں کے لئے یہ خبر یقینی طور پر حیران کن ثابت ہوگی مگر یہ حقیقت ہے .ماہرین نے لمبی تحقیق کے بعد یہ معلوم کیا ہے کہ کے پوری دنیا میں اس وقت جتنے بھی بوڑھے افراد موجود ہیں ان میں خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت کافی زیادہ ہے .مثال کے طور پر امریکہ میں ٢٠١٠ میں ایک جائزہ لیا گیا جس کے اعدادوشمار کے مطابق وہاں ٨٠ ہزار سے زائد افراد عمر کی سنچری مکمل کر چکے تھے اور ان میں ٨٥ فی صد خواتین شامل تھیں . تحقیق دان اپنی تمام تر تحقیق کے باوجود ابھی تک خواتین کی طویل عمر کا راز نہیں جان سکے مگر انہوں نے اس کے بارے میں کچھ مفروضات پیش کئے ہیں جن کے مطابق زنانہ ہارمونز اور حیض کا عمل عورتوں کی صحت کا ضامن ہوتا ہے اور اسی لئے وہ مردوں کی نسبت زیادہ جیتی ہیں .اس کے لئے زیادہ تر خواتین تمباکو نوشی سے پرہیز کرتی ہیں اور یہ عمل بھی انکی لمبی عمر کا سبب بنتا ہے اور تمباکو نوشی نہ کرنے کی وجہ سے ان میں دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے . مردوں میں حادثات اور خودکشی سے مرنے کی شرح کافی زیادہ ہے . مگر مردوں کے لئے ایک خوشی کی بات یہ ہے کہ جو مرد حضرات ١٠٠ سال کی عمر پا لیں ان کی صحت خواتین کے مقابلے میں زیادہ اچھی ہوتی ہے جبکہ زیادہ تر بوڑھی خواتین شدید بیماریوں کی وجہ سے بستر پر ہے پڑی رہتی ہیں



میڈیکل سائنس میں ایک عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ زیادہ عمر کی خواتین کو بچے پیدا نہیں کرنے چاہیں کیونکہ یہ زیادہ عمر میں حمل ان کے صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے مگر برطانوی تحقیق کے مطابق جو خواتین 40 سال کی عمر کے بعد ماں بن جائیں تو اس بات کا امکان ٤ گنا بڑھ جاتا ہے کہ وہ ١٠٠ سال سے زیادہ کی عمر پائیں گی . اور جن خواتین کے ہاں ٣٥ سال کی عمر کے بعد بچے کی ولادت ہوتی ہے وہ بھی خاصی لمبی عمر پاتی ہیں . تاہم لمبی عمر کا دیر سے حاملہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد ماں بننے کا مطلب ہے کہ ان خواتین کا جسمانی نظام باقی خواتین کی نسبت سے کم رفتار سے بڑھاپے کی جناب بڑھ رہا ہے اس لئے ان میں درازی عمر کا چانس زیادہ ہوتا ہے 



 


آج کل چونکہ میڈیکل سائنس روز بروز ترقی کی جناب گامزن ہے اور صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات موجود ہیں تو عوام کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے .اس لئے آج کل پیدا ہونے والے بچے اپنے بڑوں کی نسبت زیادہ عمر پا سکتے ہیں .مثال کے طور پر رواں سال میں برطانیہ یا امریکہ میں پیدا ہونے والے ہر ٣ بچوں میں سے ایک بچہ عمر کی سنچری مکمل کرسکتا ہے مگر بڑی عمر کے لوگوں میں یہ امکان موجود نہیں 


جوں جوں زندگی میں سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے توں توں پریشانیوں میں بھی ہو رہا ہے .آج کا انسان پہلے کے مقابلے میں زیادہ پریشان رہنے لگا ہے یہ چیز انسانی عمر پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے . ایک پریشان اور غم زدہ انسان اپنی عمر سے کئی گنا زیادہ دکھائی دیتا ہے .ایسے پریشان افراد ہر وقت برے حالات کا رونا روتے رہتے ہیں اور ہر وقت دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں . ماہرین کی تحقیق کے مطابق ایسے افراد بہت جلد دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں مگر یہاں ایک انتہائی دلچسپ بات کا ذکر ضروری ہے کے ماہرین کہتے ہیں کے معتدل پریشانی صحت کے لئے اچھی ہے یعنی پریشان ہوں ضرور مگر حد سے زیادہ نہیں .پریشانی کو اپنے اوپر طاری مت کریں . اسکی وجہ یہ ہے کے معتدل پریشانی والے افراد جذباتی ہو کر خطرے مول نہیں لیتے اس لئے وہ زیادہ اچھی اور بہتر زندگی گزارتے ہیں


 


 


ہر انسانی خلیے کے کنارے پر ایک خاص مادہ پایا جاتا ہے جس کو ٹیلو میرو کہا جاتا ہے .اس مادے کا کام خلیے کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکنا ہے .جب خلیہ میں تقسیم در تقسیم کا عمل ہوتا ہے ہر نیا خلیہ جو پیدا ہوتا ہے اس کا ٹیلو میرو پہلے خلیے کی نسبت چھوٹا ہوتا جاتا ہے .یہ عمل ہماری عمر کے ساتھ ساتھ جاری و ساری رہتا ہے اور آخر کار ایک ایسا مرحلہ بھی آتا ہے جب نیے خلیے بننے کا عمل رک جاتا ہے کیوں کہ ٹیلو میرو اتنا چھوٹا ہو چکا ہوتا ہے کہ مزید تقسیم نہیں ہو سکتا لہذا جسم میں بڑھاپے کا عمل شروع ہو جاتا ہے کیہں کہ نیے خلیوں کی پیداوار روک جاتی ہے اس عمل کو سنسینس کہا جاتا ہے .جس انسان میں ٹیلو میر جتنے طویل ہوں اسکی عمر بھی اتنی ہی طویل ہوتی ہے  



***********************************************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری


 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160