پالتو جانوروں کی دیکھ بھال(حصہ اول)

Posted on at


 

جانور بھی اس وقت سے انسان کے ساتھ ہیں جب سے اس دنیا میں قدم رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ جانوروں سے لگاو کسی بھی دور کے انسان کے لیے کوئی نہین بات نہیں ہے بیشتر لوگ مختلف قسم کے جانور پالتے ہیں یہ شوق بظاہر تو شاید اتنا مشکل نہ لگتا ہو لیکن حقیقت مین یہ واقعی اتنا آسان نہیں ہے ، اگر آپ نے کوئی پالتو جانور گھر میں رکھا ہے یا پھر اسے گھر لانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو آپ کو چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا ہو گا دوسری صورت میں گھر میں جانور پالنا آپ کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے

کتا ، بلی ، کبوتر طوطے یا کوئی بھی جانور گھر لانے سے پہلے آپ کو چند اہم باتوں پر نظر ڈالیں مثال کے طور پر سب سے پہلا اور بنیادی اہم سوال یہ ہے کہ آپ پالتو جانورون کا کی دیکھ بھال کے لیے کتنا وقت نکال سکتے ہیں اور اسی کی مناسبت سے آپکو جانوروں کا انتخاب کرنا چاہیے جتنے زیادہ پالتو جانور ہونگے آپ سے اسی قدر وقت ااور توجہ چاہیے گے پھر جو بھی جانور آپ گھر میں لا رہے ہیں اسکی عادات خوراک وغیرہ کے بارے مین معلومات ہونی چاہئیں مثلا کتے بارہ سے پندرہ سال تک زندہ رہتے ہیں بلیاں بیس سے کچھ سال اوپر اور خرگوش سات سال سے دس سال تک زندہ رہتے ہیں جب آپ انہیں گھر لاتے ہیں تو آپ انہیں ایک بار بھر پور زندگی دئنے کی کو شش کرتے ہیں اور اسکے لیے آپ کو ان جانوروں کی دیکھ بھال کے بارے مین بنیادی باتوں کا علم ہونا ضروری ہے

جو بھی جانور آپ گھر لانا چاہ رہے ہیں آپ کو اپنے گھر کے سائز اور ماحول وغیرہ کو سامنے رکھنا ہو گا اگر آپ اسطرح کے جانور لا رہے ہیں ، جیسے  خرگوش ، کبوتر، طوطے وغیرہ تو اسکے لیے بہت اہم ہے  آپ کے پاس الگ سے جگہ موجود ہو انہیں گھر کے اندر رکھنے سے پریشانی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر والوں کو بعض مخصوص قسم  کے جانور سے الرجی ہو ، ہو سکتا ہے گھر کی اکثریت کتے ، یا بلی کو یا سی طرح کسی بھی اور جانور کو ناپسند کرتے ہوں  آپ کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ جو بھی پالتو جانور آپ گھر میں لانا چاہتے ہیں گھر والے اسے خوش آمدید کہیں  ایسا نہ ہو کہ گھر کے افراد اور آپ کے درمیاں آپ کا لایا ہوا جانور مخاصمت کی وجہ بن جائے ۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160