ہونٹوں کی حٖفاظت

Posted on at


 

ہونٹ ہر انسان کے چہرے کا ایک پرکشش حصہ ہوتے ہیں خاص طور پر خواتین کے لیے، انکی ساخت ، رنگت اور آرائش دیکھنے والوں کی توجہ ایک لمحے میں اپنی جانب کیھنچ لیتی ہے کون نہیں چاہتا کہ اس کا چہرہ خوبصورت آئے لیکن ہونٹوں کی خوبصورتی اور تروا تازگی ، چہرے کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیتی ہے ہونٹ ہمارے جسم کے نازک حصوں مین سے ایک حصہ ہیں جو موسم کے اثرات جلد قبول کر لیتے ہیں سخت دھوپ گرمی اور سردی کا خشک موسم خاص طور پر ہونٹوں پر اثر انداز ہوتا ہے سردیون مین ہونٹوں کا پھٹ جانا اور ان پر خشکی کی تہہ جم جانا ایک عام مسئلہ ہے اور سردیوں کا آغاز ہوتے ہی اکثر و بیشتر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں

ہونٹ اپنی نزاکت اور حساسیت کی وجہ سے ہماری خاص توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں خاص طور سے جاڑوں کے موسم میں اگر ذرا سی بے توجہی کا مظاہرہ کیا جائے تو ہونٹ نہ صرٖف بدنما ہو کر چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ اسی کے ساتھ انتہائی تکلیف کا باعث بھی بن جاتے ہیں کچھ خواتین کے ہونٹوں پر قدرتی خشکی ہوتی ہےان کے ہونٹوں پر سے چھلکے اترتے ہیں ایسے ہونٹوں پر لپ سٹک لگانے سے چند منٹ پہلے روغن بادام لگا لیں اور پھر لپ اسٹک لگانے سے زیادہ خشکی کا احساس نہیں ہو گا

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے اور ان میں نمایاں خوبصورتی پیدا کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے دس منٹ روغن بادام سے ہونٹوں پر مساج کریں چند ہی روز میں تبدیلی نظر آنے لگے گی جس طرح جلد اور جسمانی خوبصورتی کے لیے پھل اور سبزیاں مفید ہیں اسی طرح ہونٹوں کی تروتازگی، خبصورتی اور دلکشی کے لیے پھل اور سبزیاں نمایاں کردار ادا کرتیں ہیں خاص طور سے چقندر نہ صرف ہونٹوں کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ہونٹوں کا رنگ بھی سرخ کرتا ہے بلکہ یوں سمجھ لیجیئے کہ چقندر ہونٹوں کے لے قدرتی لپ اسٹک کا کام دیتا ہے چقندر کے پتے اور اسکے ٹکڑے کرکے ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہوتی ہے

اسکے علاوہ ٹماٹر پالک ، گاجر اور گاجر کا جوس بھی ہونٹوں کی خوبصورتی کا باعث بنتا ہے ہفتے میں تین دن شہد کا ماسک لگانے سے بھی ہونٹوں کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے زیتوں کے تیل کا مساج بھی ہونٹوں کی تازگی برقرار رکھتا ہے ۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160