صلہ رحمی سے عمر میں زیادتی ھوتی ہے

Posted on at


صلہ رحمی سے عمر میں زیادتی ھوتی ہے


 


حضرت انس بن ملک ( رضی الله عنہ ) سے روایت ہے کہ رسول الله ( صل الله علیہ وسلم ) نے فرمایا


جسے خواہش ہے کہ میرے رزق میں اضافہ ھو جاۓ


اور عمر میں زیادتی ھو تو صلہ رحمی کو اختیار کرے


حضرت ابوہریرہ ( رضی الله عنہ ) کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله ( صل الله علیہ وسلم ) سے سنا ، آپ نے فرمایا


جسے اس بات سے خوشی ھو کہ اس کا رزق بڑھا دیا جاۓ


اور عمر میں اضافہ ھو تو وہ صلہ رحمی سے کام لے


 


الله تعالیٰ صلہ رحمی کرنے والے سے محبت کرتا ہے


حضرت عبدللہ بن عمر ( رضی الله عنہ ) فرماتے ہیں کہ


جو اپنے پروردگار سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے


تو اس کی عمر بڑھا دی جاتی ہے ، مال میں اضافہ کر


دیا جاتا ہے اور اس کے اہل و عیال اس سے محبت کرنے


لگتے ہیں


حضرت ابن عمر ( رضی الله عنہما ) کہتے ہیں کہ


جو اپنے رب کا خوف رکھے ، اپنے رشتہ داروں سے


تعلق رکھے تو اس کی عمر میں اضافہ کر دیا جاتا ہے


مال بڑھا دیا جاتا ہے اور اس کے اہل و عیال اس سے


محبت کرنے لگتے ہیں


 


درجہ بدرجہ قریبی رشتہ داروں سے بھلائی کرنا


حضرت مقدام بن معدی کرب ( رضی الله عنہ ) نے رسول الله ( صل الله علیہ وسلم ) سے سنا کہ آپ کہہ رھے تھے


الله تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں بھلائی کی نصیحت


کرتا ہے ، ( دو دفعہ فرمایا ) پھر تمھارے والدوں کے بارے میں


بھلائی کا حکم دیتا ہے اور بعد ازاں درجہ بدرجہ قریبی لوگوں کے


بھلائی کے معاملے میں نصیحت فرماتا ہے


 


ایک نظم جس کا عنوان شجاعت ہے ، اس پر کچھ الفاظ خدمت میں پیش کرتا ھوں


شجاعت


شجاعت مرد کا زیور جہاں میں


ہے اس کا ذکر اکثر داستاں میں


یہ ہے رب مکرم کی عنایت


دکانوں پر نہیں بکتی شجاعت


شجاعت بزدلی سے دور رہنا


لڑائی میں بھی ہے منصور رہنا


جہاں میں جس کو یہ خوبی ملی ہے



بڑی سر گرم اس کی زندگی ہے


محاذ جنگ پر آتی ہے یہ کام


میان معرکہ کفر و اسلام


شجاعت ہی عطا کرتی ہے جرات


شجاعت کامرانی کی ضمانت


شجاعت ظلم پر افتاد کا نام


یہ ہے مظلوم کی امداد کا نام


شجاعت ہے گولیاں سینے پہ کھانا


ہر اک میداں سے مفسد کو بھگانا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160