باورچی خانے کی صفائی صحت کے لیے بہت اہم

Posted on at


 

باورچی خانہ گھر کا ایک اہم ترین حصہ ہوتا ہے کیونکہ افراد خانہ کی صحت کا اںحصار باورچی خانے میں پکنے والے کھانوں اور برتنوں کی صفائی پر ہی ہوتا ہے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق باورچی خانے کی صفائی ستھرائی بے حد ضروری امر ہے اس لیے باورچی خانے کو دن میں کم سے م دو یا تین بار ضرور صاف کرنا چاہیےکیونکہ صاف ستھر باورچی خانہ نہ صرف انسان کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ اسکے ساتھ دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتا ہے اورخاتون خانہ کے سلیقے کی عکاسی بھی کرتا ہےباورچی خانے کی صفائی ستھرائی کے لیے کچھ باتوں پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے

۔ باورچی خانے میں رکھا جانے والا کوڑے کا ڈبہ کام ختم ہونے سے پیشتر خالی کرلینا چاہیے اور رات کو اسکو اچھی طرح دھو کر اوندھا کر کے رکھ دیں

۔ باورچی خانے میں کام کرنے کی میز یا شیلف یا جگہ وغیرہ صاف کرنے کے لیے الگ کپڑا رکھیں جوں ہی پکانے سے فارغ ہوں اس جگہ پر گرے ذرات پہلے خشک کپڑے اور پھر گیلے سے اچھی طرح صاف کریں

۔ کھانا وغیرہ پکانے کے دوران ٹماٹر ، ، لہسن کے چھلکے وغیرہ ادھر ادھر نہ پھینکیں بلکہ ایک جگہ جمع کر کے کوڑے میں ڈالیں

۔ عام برتنوں کو دھونے کے بعد مقررہ جگہ پر خشک کر کے رکھیں اس طرح برتنوں پر داغ نہیں پڑیں گے

۔ کوشش کریں کہ رات کے کھانے کے برتن رات کو ہی دھو لیں اور اسی طرح ہر کھانے کے بعد کے برتن وقت پر دھولیں

۔باورچی خانے کے فرش کی صفائی کا بھی خاص خیال کریں کام سے فارغ ہو کر فرش پر جھاڑو یا پونچھا لگائیں ۔  

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160